ملفوظات (جلد 3) — Page 263
80 ہزار وبا سے مَر گئے تھے۱ اگرچہ اور لوگ بھی گنہ گار تھے مگر موسٰی کی قوم اس وقت دوہری ذمہ وار تھی۔بہت کم لوگ ہیں جو کہ دلوں کو صاف کرتے ہیں اگر ایک پاخانہ میں سے پاخانہ تو اٹھا لیا جاوے مگر اس کے چند ایک ریزے باقی رہیں تو کسی کا دل گوارا کرتا ہے کہ اس میں روٹی کھاوے۔اسی طرح اگر پاخانہ کے ریزے دل میں ہوں تو رحمت کے فرشتے اس میں داخل نہیں ہوتے۔۲ اِلَّا الَّذِیْنَ عَلَوْا کا لفظ ہمیشہ دل میں خطرہ ڈالتا ہے معلوم ہوتا ہے کہ قضا و قدر مقدرہے باربار قرآن شریف کو پڑھو۳ اور اپنی اصلاح کرو اگر ہماری جماعت میں کسی کو طاعون ہوا تو مخالف ہی شور ڈالیں گے کہ دیکھو ٹیکہ نہ کرایا تو ہلاک ہوئے اور اگر وہ لوگ بچے رہے تو ہنسیں گے۔خدا کے کام اور