ملفوظات (جلد 3) — Page 254
خطرہ ہے کیونکہ خون میں زیادہ جوش ہوتا ہے پس یہ دن جن کو خدا کے قہر کے دن کہے جاتے ہیں دراصل خدا کے رحم کے دن ہیں کیونکہ انسان کو بیدار کرنے والے اور غفلت کی زندگی سے نکالنے والے ہیں چونکہ لوگ غفلت اور گناہ سے باز نہ آتے تھے خدا نے اپنے ہاتھ کی چمکار دکھائی۔یقیناً یاد رکھو کہ اب دن بُرے آتے جاتے ہیں جیسا کہ سب نبیوں نے خبر دی تھی خدا نے اپناپاک کلام مجھ پریہی بھیجا کہ اب عقوبت کے دن آتے جاتے ہیں جو اس وقت دعاکرے گا اور زور لگائے گا کہ نمازوں میں اس کو رونا آئے اور اس کا دل نرم ہوجائے اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے گا۔جبکہ شدّتِ عذاب ہو اور اس وقت ڈرنے لگتاہے توپھر شریر اور حق شناس میں کیا فرق ہوا؟ غرض اس وقت کے تعلقات جو خدا سے قائم کرو گے وہ کام آئیں گے کیا اچھاکہا ہے حافظ نے ؎ چو کارے عمر ناپید است بارے آں اولیٰ کہ روزے واقعہ پیش نگارے خودباشیم اور ایک یہ بھی علاج ہے گناہوں سے بچنے کا کہ کشتی نوح میں جو نصائح لکھی ہیں ان کو ہر روز ایک بار پڑھ لیا کرو۔دربارِ شام حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب کی طبیعت کل ناساز تھی آج الحمدللہ اچھی تھی حال دریافت فرمایااورپھر فرمایا کہ ہم نے جو تصرّفا ت اللہ کے دیکھے ہیں اس سے تو بعض وقت دواؤں کا بھی خیال نہیںآتا۔بعض وقت ہم کو دوا سے شفا ہو ئی اور بعض وقت محض دعاسے۔میں نے دعا کی کہ بدوں دوا کے شفا دے تو پھر اِذن ہوا کہ ہم نے شفاد ی اور شفا ہو گئی۔اللہ تعالیٰ سُنتا اور جواب دیتا ہے اس خدا پر ایمان لانے سے کیا مزہ جو قریب قریب بتوں کے ہو نہ سنتا ہو اور نہ جواب دے۔اس خدا پر ایمان لانے سے مزہ آتا ہے جو قدرتوں والا خدا ہے۔جو ایسے خدا پر ایمان نہیں لاتا اور خدا تعالیٰ کی