ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 203 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 203

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۰۳ جلد سوم ایک انسان کو اگر لکھا جاوے کہ تیری شکل جانور کی سی ہے اس کی توہین ہے۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مدت نبوت کو کذاب کی طرح کہنا سخت بے ادبی ہے۔ آپؐ کی پاک زندگی کو مومن کبھی کسی نا پاک انسان کی زندگی سے مشابہت نہیں دے سکتا۔ آپ کی آمد اس وقت ہوئی جب دنیا فسق و فجور اور فساد سے بھری ہوئی تھی اور آپ اس وقت دنیا سے رخصت ہوئے جب آپ پورے کامیاب ہو گئے اور سب کام کر لیے ۔ اس اشتہار کا جواب لکھنا ضروری تھا اس لیے میں نے ایک رسالہ مختصر سا بنا دیا ہے اور ضروری ہے کہ اس پر ٹائیٹل پیج بھی لگا دیا جاوے ۔ بائیبل میں بھی چھوٹے چھوٹے صحیفے موجود ہیں ۔ اس میں چونکہ ندوہ کو تبلیغ ہے، اس لیے اس کا نام تحفۃ الندوۃ رکھ دیا ہے۔ اب بہتر ہے کہ اس کے پیچھے ایک مبارک بشارت لکھ دی جاوے کہ مبارک بشارت عیسائیوں سے محققین کی تحریروں سے ثابت ہو گیا ہے کہ حضرت عیسی صلیب کے واقعہ کے بعد بھی زندہ رہے جیسا کہ پطرس کی اس تحریر سے جو ملی ہے معلوم ہوا ۔ اس تحقیقات سے ہر ایک محقق کو خوش ہونا چاہیے، کیونکہ یہ ان کا غذات سے ثابت ہوئی ہے جو مسیح کے خاص حواری پطرس کی لکھی ہوئی ہیں۔ دنیا میں اس وقت ایک عام تحریک ہو رہی ہے اور آئے دن ایک نہ ایک بات ہماری تصدیق اور تائید میں نکلتی آتی ہے۔ یہ خدا کا کام ہے۔ اب دیکھ لوکہ یہ کا غذ نکل آئے ہیں جو پطرس کے لکھے ہوئے ہیں۔ ہماری جماعت ان کو پڑھ کر خوش ہو گی اور ان کا ایمان بڑھے گا۔ خاتم النبیین کے معنے یہ ہیں کہ آپ کی مہر کے بغیر کسی کی نبوت تصدیق خاتم النبیین کے معنے ہوسکتی۔ جب ہر لگ جاتی ہے وہ سند ہوجاتا ہے اور نہیں ہو سکتی۔ جب مہر لگ جاتی ہے تو وہ کاغذ سند ہو جاتا ہے اور مصدقہ سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر اور تصدیق جس نبوت پر نہ ہو وہ صحیح نہیں ہے۔ کشتی نوح میں میں نے اپنی تعلیم لکھ دی ہے اور اس سے ہر ایک شخص کو آگاہ ہونا ضروری ہماری تعلیم ہے۔ چاہیے ہر ایک شر کی جماعت جسے کر کے سب کو یہ سنا دے ۔ ایک مستعد ۔