ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 188 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 188

حضرت سے انٹروڈیوس کرایا۔ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ کے متعلق ذکر آنے پر شیخ عبدالرشید صاحب نے عرض کی کہ میں نے تو ارادہ کیا تھا کہ بذریعہ عدالت اس کے سخت توہین آمیز مضامین پر نوٹس لوں۔حضرت حجۃ اﷲ نے فرمایا۔ہمارے لیے خدا کی عدالت کافی ہے۔یہ گناہ میں داخل ہو گا اگر ہم خدا کی تجویز پر تقدم کریں۔اس لیے ضروری ہے کہ صبر اور برداشت سے کام لیں۔اس کے بعد مولوی محمد علی صاحب سیالکوٹی نے اپنی پنجابی نظم سنائی جو بہت لطیف اور معنی خیز ہے خصوصاً عورتوں کے لیے۔ہم نے ارادہ کیا ہے کہ عورتوں کے افادہ کے لیے اُس کو الگ چھاپ دیں۔بعد نماز عشاء آج کا دربار ختم ہوا۔۱ ۳؍اکتوبر ۱۹۰۲ء ندوہ کے لیے ایک اشتہار آج جمعہ کا دن ہے۔حضرت اقدس کامعمول ہے کہ جمعہ کو سیر کو تشریف نہیں لے جاتے۔بلکہ نماز جمعہ کی تیاری کے لیے مسنون طریق پر غسل، حجامت، تبدیلی لباس، حناوغیرہ امور میں مصروف رہتے ہیں۔اس لیے سیر کو تشریف نہیں لے گئے۔جمعہ سے پیشتر ندوہ کے لیے ایک اشتہار لکھا جو کل ۲؍ اکتوبر کو عصر کے وقت تجویز کیا تھا اگر چہ یہ اشتہار صرف ایک صفحہ کا تجویز کیا تھا مگر اﷲ تعالیٰ نے آپ کے قلم اور کلام میں وہ قوت اور روانگی دی ہے کہ جو اعجازی رنگ سے رنگین ہے اس لیے بجائے ایک صفحہ کے کئی صفحے ہوگئے۔(بین المغرب والعشاء) رسالہ اسلام النَّصاریٰ شیخ عبد الحق صاحب نو مسلم نے اپنے ایک جدید رسالہ کا کچھ قصہ سنایا۔اس غرض سے کہ حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام اس رسالہ