ملفوظات (جلد 3) — Page 186
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۸۶ جلد سوم رہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھو کہ آپ کی مکی زندگی میں مصائب بڑھتے رہے کیا آپ دعا نہ کرتے ہوں گے؟ جو لوگ آسمانی علوم سے ناواقف ہیں وہ ان اسرار کو نہیں سمجھ سکتے ۔ ایک شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا اور وہ اندھا ہو گیا۔ اس نے کہا کہ اسلام میرے لیے مبارک نہیں، اس لیے مرتد ہو گیا۔ ایسے لوگ محروم رہ جاتے ہیں۔ میں نے ایک جگہ دیکھا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ فتوحات کے لیے دعا کرتے تھے۔ ایک رات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا۔ آپؐ نے فرمایا کہ تیرے لیے شہادت مقدر ہے اگر تو صبر نہ کرے گا تو اخیار ابرار کے دفتر سے تیرا نام کٹ جائے گا۔ نماز بھی ظہر ہی سے شروع ہوتی ہے جو زوال کا وقت ہے۔ یہاں تک کہ غروب تک بالکل تاریکی میں جا پڑتا ہے اور رات میں دعائیں کرتا ہے۔ یہانتک کہ صبح میں سے جا حصہ لیتا ہے۔ نماز کی تقسیم بھی بتاتی ہے کہ خدا نے اس تقسیم میں ایک صبح اور باقی چار ایسی رکھی ہیں جو تاریکی سے حصہ رکھتی ہیں ورنہ ممکن تھا کہ اقبال تک ختم ہو جاتیں ۔ ایسا ہی سورہ فاتحہ میں اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ایسے لفظ رکھے ہیں جو اس منشا کو ظاہر کرتے ہیں۔ إِيَّاكَ نَعْبُدُ سے صاف پایا جاتا ہے کہ کچھ نہیں چاہتے، تیری عبادت کرتے ہیں اور إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ سے دعا کرتے ہیں ۔ گویا اِيَّاكَ نَعْبُدُ اور اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں اُدْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ اور لَنَبْلُوَنَّكُمْ کو ملایا ہے ۔ نَعْبُدُ تو یہی ہے کہ بھلائی اور برائی کا خیال نہ رہے،سلب امید وامانی ہو۔ اور إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ میں دعا کی تعلیم ہے۔ ( بوقت ظهر ) خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں والے کا ذکر ہوا خواجہ غلام فرید صاحب کا ذکر خیر فرمایا۔ اس نے اپنے خط میں بڑی صفائی سے لکھ دیا تھا کہ میں آپ کے دعوئی کا مصدق ہوں اور میں