ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 86 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 86

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۶ جلد دوم ۱۹ جنوری ۱۹۰۱ء ایک شخص نے اپنے قرض کے متعلق دعا کے واسطے عرض استغفار کلید ترقیات روحانی ہے کی فرمایا۔ استغفار بہت پڑھا کرو۔ انسان کے واسطے غموں سے سُبک ہونے کے واسطے یہ طریق ہے۔ ایک شخص کو استغفار کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ۲۰ جنوری ۱۹۰۱ء استغفار کلید ترقیات روحانی ہے۔ ہے لو قرآن شریف میں مسیح موعود اور اُس کی جماعت کا ذکر فرمایا۔ قرآن شریف میں چار سورتیں ہیں جو بہت پڑھی جاتی ہیں ۔ اُن میں مسیح موعود اور اس کی جماعت کا ذکر ہے۔ (1) سورۃ فاتحہ جو ہر رکعت میں پڑھی جاتی ہے۔ اس میں ہمارے دعوے کا ثبوت ہے جیسا کہ اس تفسیر میں ثابت کیا جائے گا۔ (۲) سورہ جمعہ جس میں آخرِينَ مِنْهُمُ ( الجمعة :(۴) مسیح موعود کی جماعت کے متعلق ہے۔ یہ ہر جمعہ میں پڑھی جاتی ہے۔ (۳) سورۂ کہف جس کے پڑھنے کے واسطے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکید فرمائی ہے۔ اس کی پہلی اور پچھلی دس آیتوں میں دجال کا ذکر ہے۔ (۴) آخری سورۃ قرآن کی جس میں دجال کا نام خناس رکھا۔ س رکھا ہے۔ یہ وہی لفظ ہے جو عبرانی توریہ ہے جو عبرانی توریت میں دجال کے واسطے آیا ہے۔ یعنی نحاش n- ایسا ہی قرآن شریف کے اور مقامات میں بھی بہت ذکر ہے۔ سے الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ صفحه ۱۱ ۲ الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱ سے الحکم جلد ۵ نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۱