ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 531 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 531

معنی خلیفہ کے ہیں عربی اور عبرانی میں، حدیثوں میں مسیح لکھا ہے اور قرآن شریف میں خلیفہ لکھا ہے۔غرض اس کے لیے مقدر تھا کہ اس آخری جنگ میں خاتم الخلفاء جو چھٹے ہزار کے آخر میں پیدا ہو کامیاب ہو۔سورۃالعصر میں دنیا کی تاریخ سورۃالعصر میں دنیاکی تاریخ موجود ہے جس پر خدا تعالیٰ نے اپنے الہام سے مجھ کو اطلاع دی ہے اور یہ اصلی اور سچی تاریخ ہے جس سے پتہ لگتاہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک کس قدر زمانہ گزراہے، پس اس حساب سے اب ساتویں ہزار سے کچھ سال گزر گئے ہیں اورخاتم الخلفاء چھٹے ہزار کے آخر میں پیداہو ا تاکہ اوّل را بآخر نسبتے دارد کامصداق ہو۔آدم بھی چھٹے دن پیداہوا تھااللہ تعالیٰ کے نزدیک ایک دن ایک ہزار سال کا ہوتاہے اس چھ دن کے چھ ہزار ہوئے اور پھر آدم کی پیدائش چھٹے دن کے آخر میں ہوئی تھی اس لیے خاتم الخلفاء چھٹے ہزار کے آخر میں ہوا اور ساتویں میں جنگ ہے۔حق اور باطل کی آخری جنگ اس جنگ سے توپ وتفنگ کی لڑائی مراد نہیں بلکہ یہ عیسائیت اورالٰہی دین کی آخری جنگ ہے۔عیسائیت نے زمینی خدابنالیا ہے اور یہ وہی خدا یا خیالی خد اہے جیسے بہت سی عورتیں ایک وہمی حمل رجا کا کر لیتی ہیں یہاں تک کہ پیٹ میں وہمی طور پر حر کت بھی معلوم ہوتی ہے اور پیٹ بڑھتا بھی ہے۔اس طرح پر فرضی مسیح بنالیا گیا ہے جسے خداسمجھاگیا ہے۔غرض سچے مسیح کے مقابل وہ کھڑاہے اب یہ لڑائی ان دونوں میں شروع ہے اور خدااس میں اپناچمکتاہوا ہاتھ دکھلائے گا۔چالیس کروڑ سے بھی زائد انسان عیسائی ہوچکے ہیں جب اوّل ہی اوّل یہ لوگ آئے تومولوی ان کے حملوں اور اعتراضوںسے محض ناواقف تھے اُن کو پورا علم نہ اُن کے اعتراضو ں کا تھا اور نہ قرآن شریف کے حقائق ہی سے آگاہ تھے ، بر خلاف اس کے عیسائیوں کے پاس اقبال اور تالیف قلوب کے ذریعے تھے، اس لیے اُن کی ترقی ہوتی گئی مگر اب اُن میں ایک بھی نہیں جو اس کے تنزل کو دیکھ سکے اب ان کا دور ختم ہونے والا ہے اور مختصر طور پر جعلی فرضی خد اکو سمجھ لیںگے۔اصل بات تو یہ ہے کہ عیسائیوں کا تاناباناآریہ اور سناتن سے بھی بودہ ہے کیونکہ اُنہوںنے ساری بنیاد حیات مسیح پر رکھی ہوئی ہے اس