ملفوظات (جلد 2) — Page 471
نہیں۔آریہ اور بعض مسلمان بھی ان کے شریک تھے۔پنڈت رام بھجدت پلیڈر جو آریہ ہے وہ بلا فیس آتاتھا اور اس نے مجھے خود کہا کہ وہ اس لیے شریک ہواہے کہ لیکھرام کے قاتل کا پتہ مل جاوے۔محمد حسین گواہ ہو کر آیا اور کرسی مانگ کر بہت ذلیل ہو ا۔آخر جب ساری کارروائی ہو چکی اور عبدالحمید نے صاف اقرار کر لیا کہ مجھے قتل کے لیے بھیجا ہے۔پوری مسل مرتب ہوجانے پر خدا نے اپنی قدرت کی چمکار دکھائی اور ڈگلس کے دل میں ڈال دیا کہ یہ سب جھوٹ ہے۔اُس نے کپتان لیمارچنڈکو کہا کہ میرا دل اطمینا ن نہیں پاتا پھر عبدالحمیدسے دریافت کرو۔آخر عبدالحمید نے اصل رازبتادیا کہ مجھے سکھایاگیا تھا۔پھر ڈپٹی کمشنر کو تا ر دیا گیا اور نتیجہ وہی ہوا جس کی خبر مقدمہ کے نام و نشان سے بھی پہلے تمام شہروںمیںشائع ہوچکی تھی۔ایسا ہی لیکھرام کا نشان اور صدہانشان ہیں۔جماعت کے لحاظ سے بھی اگر دیکھا جاوے تو مسیح ناکام اُٹھا۔حواریوںنے سامنے قسمیں کھائیں اور لعنت کی۔اور ادھر یہ حال ہے کہ ہمارے ایک مخلص دوست عبدالرحمان نام کو جو نواح کابل میں رہتا تھا محض ہماری وجہ سے ایک سال تک قید رکھا گیا کہ وہ توبہ کرے مگر اُس نے موت کو انکا ر پر ترجیح دی۔آخر کہتے ہیں کہ اُسے گلاگھونٹ کر مار دیاگیا اور جیسااس نے کہا تھا مَرنے کے بعد ایک نشان اس کاظاہر ہو ا۔مجھے افسوس ہے کہ عیسائی اپنے ایمان کی متاع پولوس کی باتوں پر ہار دیتے ہیں۔علاوہ برآں انجیل کا ایک بہت بڑاحصہ بھی یہی تعلیم دیتاہے کہ خدا ایک ہے مثلاً جب مسیح کو یہودیوں نے اس کے اس کفر کے بدلے میں یہ کہ ابن اللہ ہونے کا دعویٰ کرتاہے پتھراؤ کرناچاہا تو اس نے انہیں صاف کہا کہ کیا تمہاری شریعت میںیہ نہیں لکھا کہ تم خدا ہو۔اب ایک دانش مند خوب سوچ سکتا ہے کہ اس الزام کے وقت توچاہیے تھا مسیح اپنی پوری بریت کرتے اور اپنی خدائی کے نشان دکھا کر انہیں ملزم کرتے اور اس حالت میں کہ ان پر کفر کا الزام لگایا گیا تھا توان کافرض ہوناچاہیے تھاکہ اگر وہ فی الحقیقت خدا یا خداکے بیٹے ہی تھے تو یہ جواب دیتے کہ یہ کفر نہیں ہے بلکہ میںواقعی طور پر خدا کا بیٹاہوں اور میرے پاس اس کے ثبوت کے لیے تمہاری ہی کتابوں میںفلاں فلاںموقع پر صاف لکھا ہے کہ