ملفوظات (جلد 2) — Page 32
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲ جلد دوم ایک جاہل کے پاس اگر اعلیٰ درجہ کے تیز اوزار ہیں لیکن ہاتھ حاذق ڈاکٹر کا نہ ہو تو وہ اوزار کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں ۔ کسی نے کہا ہے۔ ه اگر دست سلیمانی نه باشد چه خاصیت دهد نقش سلیمانی پس قرآن کریم ایک تیز ہتھیار ہے لیکن اس کے استعمال کے لئے اعلیٰ درجہ کے ڈاکٹر کی ضرورت ہے جو خدا تعالیٰ کی تائیدات سے فیض یافتہ ہو۔ یہ ضروری بات ہے کہ دل پاک ہو۔ لیکن ہر جگہ یہ دولت میسر نہیں آ سکتی تھی اس لیے اللہ تعالیٰ یوں کو پیا کیا مگر شخص نبی نہیں ہوتا اور وہ تعداد کم ہے۔ آدم کہلانے کی حقیقت آدم ہی ایک ہے جو نطفہ کے بغیر پیدا ہوا ہے۔ اس طرح پر میرا الہام ہے أَرَدْتُ أَنْ اسْتَخْلِفَ فَخَلَقْتُ آدَمَ ۔ یہ اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ اس کو کسی کی بیعت اور مریدی کی ضرورت نہ ہو گی بلکہ جیسے آدم کو خدا نے اپنے جمالی اور جلالی ہاتھ سے پیدا کیا ہے یہ خلیفہ اللہ بھی اسی کے ہاتھ کا تربیت یافتہ اور اسی کے ہاتھ پر بیعت کرنے والا ہوگا ۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے مجھ کو ان سلسلوں سے الگ رکھا جو منہاج نبوت کے خلاف ہیں ۔ اب جبکہ یہ حال ہے کہ دل کی پاکیزگی کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ اور یہ حاصل نہیں ہوسکتی جب تک منہاج نبوت پر آئے ہوئے پاک انسان کی صحبت میں نہ بیٹھے۔ اس کی صحبت کی توفیق نہیں مل سکتی جب تک اولا انسان یہ یقین نہ کر لے کہ وہ ایک مرنے والی ہستی ہے۔ یہی ایک بات ہے جو اس کو صادق کی صحبت کی توفیق عطا فرمادے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے لئے نیکی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ پیدا کر دیتا ہے۔سب سے بڑھ کر واعظ یہ ہے کہ وہ کُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) کی حقیقت کو سمجھ لے۔ صحابہ کرام کا رنگ پیدا کریں صحابہ کرام کی حالت کو دیکھو کہ انہوں نے رسول اللہ صحابہ صلی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کے لئے کیا کچھ نہ