ملفوظات (جلد 2) — Page 99
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۴ فروری ۱۹۰۱ء ۹۹ صحیح صحیح بخاری اور مسلم کی عظمت سے بہار کے تعلق فرمایا۔ جلد دوم یہی ایک کتاب ہے جو دنیا کی تمام کتابوں میں سے قرآن شریف کے بہت مطابق اور سب سے افضل اور صحیح ہے۔ اس کی دوسری بہن گو یا مسلم گویا ہے ۔ ہے۔ مسیح موعود کی ایک مجزئی فضیلت آیت کریمہ رَبُّنَا الذى اعطى كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ ثُمَّ هدی (طه: ۵۱) پر حضرت اقدس نے فرمایا۔ اس عطا میں زیادہ تر دو قسم کے آدمی ہیں ۔ ایک بادشاہ، دوسرے مامور من اللہ ۔ یعنی پہلے خدا نے ان کو مامور بنا یا تم هدی یعنی پھر تبلیغ کے تمام سامان اُن کے لئے مہیا کر دیئے جیسا کہ خدا نے ریل، تار، ڈاک ، مطبع وغیرہ تمام اسباب ہمارے واسطے مہیا کر دیئے جو پہلے انبیاء علیہم السلام کو حاصل نہ تھے۔ ہمارے واسطے یہ ایک حجز کی فضلیت ہے اور خدا کا فضل ہے اور جز کی فضیلت سے کسر شان کسی نبی کی لازم نہیں آتی۔ اہل اللہ کا حال فرمایا۔ تفسیر کا کام تو ختم ہو گیا اور ہم چاہتے تھے کہ دوسرے ضروری کاموں اللہ کا کے شروع کرنے سے پہلے دو تین دن آرام کر لیتے مگر جی نہیں چاہتا کہ خالی بیٹھے رہیں ۔ مثنوی مولا نا روم میں لکھا ہے کہ ایک بیماری ہوتی ہے کہ انسان چاہتا ہے کہ اس کو ہر وقت کوئی مکیاں مارتا رہے۔ ایسا ہی اہل اللہ کا حال ہوتا ہے کہ وہ آرام نہیں کر سکتے۔ کبھی خدا ان پر کوئی محنت نازل کرتا ہے اور کبھی وہ آپ کوئی ایسا کام چھیڑ بیٹھتے ہیں جس سے ان پر محنت نازل ہو۔ نہایت درجہ برکت کی بات یہ ہے کہ انسان خدا کے واسطے کسی کام میں لگا ر ہے جو دن بغیر کسی کام کے گزر جائے وہ گو یا غم میں گزرتا ہے۔ اس سے زیادہ دنیا میں کچھ حاصل نہیں کہ انسان خدا کے واسطے کام کرے اور خدا اُس کے واسطے راستہ کھول دے اور اُسے مدد عطا فرمادے۔ مگر بغیر اخلاص