ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 303 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 303

جلسۃ ۷۵؎ الوداع کی تقریب پر حضرت اقدسؑ کی تقریر بعثت کی غرض حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب پر سے زندہ اتر آنے اور اس حادثہ سے بچ جانے کا قرآن شریف میں صحیح اور یقینی علم دیا گیا ہے مگر افسوس ہے کہ پچھلے ہزار برس میں جہاں اسلام پر اور بہت سی آفتیں آئیں وہاں یہ مسئلہ بھی تاریکی میں پڑ گیا اور مسلمانوں میں بدقسمتی سے یہ خیال راسخ ہو گیا کہ حضرت مسیحؑ زندہ آسمان پر اٹھائے گئے ہیں اور وہ قیامت کے قریب آسمان سے اتریں گے مگر اس چودھویں صدی میں اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کر کے بھیجا تا کہ میں اندرونی طور پر جو غلطیاں مسلمانوں میں پیدا ہو گئی ہیں ان کو دور کروں اور اسلام کی حقیقت دنیا پر ظاہر کروں۔اور بیرونی طور پر جو اعتراضات اسلام پر کئے جاتے ہیں ان کا جواب دوں اور دوسرے مذاہب باطلہ کی حقیقت کھول کر دکھاؤں۔خصوصیت کے ساتھ وہ مذہب جو صلیبی مذہب ہے یعنی عیسائی مذہب،اس کے غلط اعتقادات کا استیصال کروں جو انسان کے لئے خطرناک و مضر ہیں اور انسان کی روحانی قوتوں کے نشوونما اور ترقیوں کے لئے ایک روک ہیں۔عیسیٰ ابن مریم کے متعلق اصل حقائق منجملہ ان کے ایک یہی مسئلہ ہے جو مسیح کے آسمان پر جانے کے متعلق ہے اور جس میں بدقسمتی