ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 399 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 399

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۹۹ جلد دہم از صفحه نمبر ۱۴ ۳۷ ۵۳ ۶۵ ۷۳ ۱۰۹ ۱۰۹ ۱۰۹ ۱۳۸ ۱۶۷ ترجمه فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد دہم ترجمه فارسی عقلمند جو کچھ کرتا ہے، بیوقوف بھی آخر وہی کرتا ہے لیکن بہت خواری اُٹھانے کے بعد ۔ جوانمردوں کے لئے کوئی کام مشکل نہیں ہوتے۔ تو خدا کا طالب بھی بنتا ہے اور حقیر دنیا کا بھی ، یہ محض وہم ہے، ناممکن ہے، دیوانگی ہے۔ انسان جو حد مشترک ہے وہ مسیحا بھی بن سکتا ہے اور گدھا بھی ۔ شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی ہے بھاگ جائے ۔ میری جان و دل محمد کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آل محمد کے کوچے پر قربان ہے۔ افواج یزید کی مانند ہر طرف کفر جوش میں ہے اور دین حق زین العابدین کی طرح بیما رو بیکس ہے۔ میں رسول نہیں ہوں اور کتاب نہیں لایا ہوں۔ ہاں مہم ہوں اور خدا کی طرف سے ڈرانے والا ۔ ڈھیر میں سے ایک مٹھی کے مصداق نمونہ ۔ ہمارے عملوں کی نحوست نے نادر شاہ کی شکل اختیار کر لی۔