ملفوظات (جلد 10) — Page 382
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۸۲ کو ہلاک کر دیا۔ پھر کپڑے بیچ کر تلواروں کے مول لینے کا حکم دیا۔ بلا تاریخ جلد دہم ایک شخص نے جو اپنی جماعت میں داخل پٹواریوں کے لئے زمینداروں کے نذرانے ہیں اور پٹواری میں بذریعہ خط حضرت کی خدمت میں عرض کی کہ پٹواریوں کے واسطے کچھ رقوم گورنمنٹ کی طرف سے مقرر ہیں لیکن عام رسم ایسی پڑگئی ہے کہ پٹواری بعض باتوں میں اس سے زیادہ یا اس کے علاوہ بھی لیتے ہیں اور زمیندار بخوشی خاطر خود ہی بغیر مانگے کے دیئے جاتے ہیں آیا اس کا لینا جائز ہے یا کہ نہیں؟ فرمایا۔ اگر ایسے لینے کی خبر با ضابطہ حکام تک بالفرض پہنچ جائے اور بموجب قانون اس پر فتنہ اٹھنے کا خوف ہو سکتا ہو تو یہ نا جائز ہے۔ ایک شخص نے عرض کیا کہ کیا جائز ہے کہ حضور کی نظمیں حضور کی نظموں کی ریکارڈنگ فونوگراف میں بندکرکے لوگوںکو تائی جائیں؟ فرمایا۔ اعمال نیت پر موقوف ہیں۔ تبلیغ کی خاطر اس طرح سے نظم فونوگراف میں سنانا جائز ہے۔ کیونکہ اشعار سے بسا اوقات لوگوں کے دلوں کو نرمی اور رفت حاصل ہوتی ہے۔ ہے ۲۳ رمئی ۱۹۰۸ء ( بمقام لاہور قبل نماز ظہر ) ہمیں ایسے آدمیوں کی تبلیغ سلسلہ کے لیے قناعت شعار آدمیوں کی ضرورت ضرورت ہے جو نہ صرف زبانی بلکہ عملی طور سے کچھ کر کے دکھانے والے ہوں ۔ علمیت کا زبانی دعوی کسی کام کا نہیں۔ ایسے ہوں ۱ بدر جلد نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحہ ۷ ۲ بدر جلدے نمبر ۱۹ ، ۲۰ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۸