ملفوظات (جلد 10) — Page 239
اسے قدرت نمائی سے اٹھائے۔خدا کی تلاش میں اور اس کی مرضی کے ڈھونڈنے میں فنا ہوجاوے تا خدا پھر اسے زندہ کر ے اور شربتِ وصال پلاوے اور اگر انسان جلدی کرے گا اور خدا کی چنداں پروانہ کرے گا یا معمولی طور سے لاپرواہی کرے گا تو پھر یاد رکھو کہ خدا بھی غَنِيٌّ عَنِ الْعٰلَمِيْنَ ہے۔کیا کوئی ہے جو خد ا ئی قانون کو مٹا سکے؟ جو کہ اس نے فضل کے حصول کے واسطے بنادیا ہے کہ فضل کے حصول کے امیدوار اور از راہ نیاز اس دروازے سے داخل ہوں۔جب ان کی امیدیں پوری ہوں گی ورنہ اگر تمام عمر بھی بھٹکتے پھریں بجز اس اصلی راہ کے ( جو اتباع نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے) ہرگز ہرگز منزل مقصود کو نہیں پہنچ سکیں گے۔خدا نے ایک را ہ بتادی ہے۔ہلاک ہو گا وہ جو پیروی نہ کرے گا۔مگر لوگ باوجود سمجھانے کے نہیں سمجھتے اور لاپرواہی کرتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ یہ ہے کہ اس راہ کو جس کی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں آزمالیں کہ آیا ہم سچ کہتے ہیں یا جھوٹ۔ہماری طرف سے تو خدا بحث کررہا ہے اور اس نے ہماری تائید میں آج تک ہزاروں نشان بھی دکھائے۔کون شخص ہے جس نے ہمارا کوئی نہ کوئی نشان نہ دیکھا ہو۔ابھی ایک انگریز امریکہ سے ہمارے پاس آیا تھا۔وہ خود اقرار کر گیا ہے کہ واقع میں ڈوئی (آپؑ) کی پیشگوئی کے عین منشا کے مطابق مَرا مگر وہ تو خود بُرا تھا۔غرض ایک ڈوئی کیا ہزاروں روشن اور زبر دست نشان موجود ہیں۔خدا کسی کا محکوم تو ہے نہیں وہ چاہے مُردے زندہ کرے یا زندوں کو مارے۔غرض دنیا کے کاموں کے واسطے اپنی عمریں، مال، دولت، صحت، وقت آپ لوگ خرچ کرتے ہیں۔آخر دین کا بھی حق ہے کہ اس کے لئے بھی کوئی وقت،عمر، دولت خرچ کی جاوے آپ ولایت میں ساڑھے تین سال رہے۔مگر ہم کہتے ہیں کہ تین کو جانے دیں وہ باقی کی ساڑھ ہی ہمارے پاس رہ جاویں۔پھر دیکھیں کہ آپ کے معلومات میں کیسا مفید اضافہ ہوتا ہے۔خاتم النّبیّین کے معنی سوال کیا گیا کہ خاتم النّبیّین کے کیا معنی ہیں ؟ فرمایا۔اس کے یہ معنے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی صاحبِ شریعت نہیں آوے گا اور یہ کہ کوئی ایسا نبی آپؐکے بعد نہیں آسکتا جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم