ملفوظات (جلد 10) — Page 198
بنالے۔ایک عمدہ گھوڑاہوتا ہے تو اس کی نسل بھی قائم رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔انسان کی نسل کو کیوں ضائع کیا جاوے؟ پادری لوگ دوسری شادی کو زنا کاری قرار دیتے ہیں توپھر پہلے انبیاء کی نسبت کیا کہتے ہیں؟ حضرت سلیمان کی کہتے ہیں کئی سو بیویاں تھیں اورایسا ہی حضرت دائود کی تھیں۔نیت صحیح ہو اورتقویٰ کی خاطر ہو تو دس بیس بیویاں بھی گناہ نہیں۔اگر نعوذ باللہ عیسائیوں کے قول کے مطابق ایک سے زیادہ نکاح سب زنا ہیں تو حضرت دائود کی اولاد سے ہی ان کا خدا بھی پیدا ہوا ہے۔تب تو یہ نسخہ اچھا ہے اوربڑی برکت والا طریق ہے۔پادری لوگ نکمّی باتوں کی طرف جاتے اور اصل اَمر کو نہیں دیکھتے۔انجیل میں لکھا ہے جس کے اندر رائی کے برابر ایمان ہے وہ پہاڑ کو کہے کہ یہاں سے اٹھ کر وہاں چلا جا تو وہ چلا جائے گا۔عیسائیوں کو چاہیے کہ اپنے ایمان کا ثبوت دیں ورنہ سب بے ایمان ہیں۔مسلمانوں میں ہمیشہ ایسے لوگ ہوتے رہے ہیں جنہوں نے نشانات دکھلائے۔ایک سرکاری افسر کی ملاقات کے وقت فرمایا۔خدا وہ دن لاوے کہ روحانی ملاقاتیں ہوں۔جسمانی ملاقات کوئی شَے نہیں نہ زبان کو ئی شَے ہے دل چاہیے۔فرمایا۔جس قد ر کوئی شخص انصاف اختیار کرتا ہے اسی قدر روشن ضمیر ہوجاتا ہے۔فرمایا۔جو لوگ اس نبی کی تکذیب کرتے ہیں وہ سب انبیاء کے مکذّب ہیں۔فرمایا۔دین آسمان سے آیا ہے اورہمیشہ آسمان سے ہی اس کو آبپاشی حاصل ہوتی ہے۔۱ ۱۵؍اپریل ۱۹۰۸ء (بوقتِ ظہر ) لوگوں کے پیچھے پڑنا مومن کا کام نہیں ہے ایک شخص کا خط حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ فلاں شخص نماز نہیں پڑھتا،۱ بدر جلد ۸نمبر ۷تا۹ مورخہ ۲۴،۳۱ ؍ دسمبر ۱۹۰۸ءصفحہ۳