ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 94 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 94

کے ساتھشائع کئے گئے ہوں اور پھر پورے ہوں۔یوں تو ہر ایک مفتری کہہ سکتا ہے کہ میں نے ایسا خواب دیکھا جو پورا ہو گیا۔۱ ۱۹ ؍جنوری ۱۹۰۸ء سچا مسیح کہاں ہے ؟ اگر ہم ہی ’’المسیح الدجّال‘‘ ہیں اور یہ بات کسی صحیح واقعہ پر مبنی ہے تو پھر احادیث میں تو اس کے ساتھ ہی مسیح موعود کا ذکر بھی ہے۔پس بتائیں کہ وہ سچا مسیح کہاں ہے اور کب آسمان سے اُترا؟۲ بلا تا ریخ قرض کا علاج ایک شخص نے عرض کیا مجھ پر بڑا قرض ہے۔دعا کیجئے۔فرمایا۔توبہ واستغفار کرتے رہو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو استغفار کرتا ہے اُسے رزق میں کشائش دیتا ہے۔سودی لین دین پھر پوچھا کہ اتنا قرض کس طرح چڑھ گیا؟ اس نے کہا۔بہت سا حصہ سود ہی ہے۔فرمایا۔بس پھر تو شامت اعمال ہے۔جو شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کو توڑتا ہے اسے سزا ملتی ہے۔خدا تعالیٰ نے پہلے فرما دیا کہ اگر سود کے لین دین سے باز نہ آؤ گے تو لڑائی کا اعلان ہے۔خدا کی لڑائی یہی ہے کہ ایسے لوگوں پر عذاب بھیج دیتا ہے۔پس یہ مفلسی بطور عذاب اور اپنے کئے کا پھل ہے۔سودی لین دین سے بچنے کا طریق اس شخص نے کہا۔کیا کریں مجبوری سے سودی قرضہ لیا جاتا ہے۔فرمایا۔جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتا ہے خدا اس کا کوئی سبب پردۂِ غیب سے بنا دیتا ہے۔افسوس کہ ۱،۲بدر جلد ۷ نمبر ۴ مورخہ ۳۰؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ ۳