ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 9 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 9

ملائكة الله حقیقت سے بھی دنیا آگاہ ہو جائے۔آج کل کے مسلمانوں کے وہی فرشتے چند ہی دن ہوئے ایک آریہ نے بیان کیا کہ مسلمان اسلام سے بدظن ہو رہے ہیں اور اس کے ثبوت میں یہ بات بھی پیش کی ہے کہ سید امیر علی صاحب نے جو مسلمان ہیں لکھا ہے کہ فرشتے ایک وہمی چیز ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔اس میں شک نہیں کہ آج کل کے مسلمان کہلانے والوں کے ذہن میں جو فرشتے ہیں وہ وہمی ہی ہیں کیونکہ انہیں کچھ پتہ نہیں ہے کہ فرشتے کیا ہیں؟ ان پر ایمان لانے کی کیا ضرورت ہے؟ ان کے کیا فوائد ہیں؟ مگر میں نے جیسا کہ ابھی بتایا ہے جو بات بھی ایمان میں داخل ہے وہ لغو نہیں ہے بلکہ اس کے بہت بڑے فوائد ہیں۔پس چونکہ یہ ایک ایسا مضمون ہے کہ جس سے عام لوگوں کو لگاؤ نہیں اس لئے اس کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے۔نئی تعلیم کی وجہ سے ملائکہ پر بھی اعتراض کئے جاتے ہیں مگر ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کو ثابت کر سکتے ہیں اور اسی طرح ثابت کر سکتے ہیں جس طرح اور بہت سی چیزوں کو ثابت کیا جاتا ہے جو نظر سے غائب ہوتی ہیں۔اور ہم ملائکہ کے متعلق ایسے ثبوت دے سکتے ہیں کہ ہر شخص ان کو سمجھ سکتا ہے بشرطیکہ تعصب کی پٹی اس کی آنکھوں پر نہ بندھی ہو۔کیا ملائکہ نہیں ہیں؟ آج کل نئی تعلیم کے اثر سے بالعموم مسلمانوں میں یہ خیال پیدا ہو گیا ہے کہ ملائکہ کا