ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 53

۵۳ ملائكة الله ملائکہ کی ضرورت یہ تو میں نے ملائکہ کے ثبوت کے عقلی دلائل بتائے ہیں۔اب یہ بتاتا ہوں کہ ملائکہ کی ضرورت کیا ہے؟ ضرورت بھی کسی چیز کا ثبوت ہوتی ہے کیونکہ جس چیز کی ضرورت ثابت ہو جائے قانونِ قدرت کے وسیع مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہوتی بھی ضرور ہے۔پس کسی چیز کی ضرورت بھی اس کے ہونے کا ثبوت ہے مگر یہ ثبوت بالواسطہ ہے بلا واسطہ نہیں ہوتا اس لئے میں ملائکہ کی ضرورت بتا تا ہوں۔پہلی ضرورت تو یہ ہے کہ روحانی اور جسمانی نظام میں مشابہت ہوتی ہے اور ہونی چاہئے۔روحانی امور کو جسمانی پر قیاس کر لیا جاتا ہے کیونکہ یہ دونوں سلسلے ایک جیسے چلتے ہیں سوائے اس کے کہ جہاں ان کا ایک جیسا نہ چلنا ضروری ہوتا ہے۔اور جسمانی معاملات میں ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب کا ایک وسیع سلسلہ چلتا ہے اور مخفی در مخفی اسباب چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ نہایت باریک گیسوں تک پہنچتا ہے بلکہ کہتے ہیں کہ ان سے بھی آگے چل کر مادی طاقتوں میں منتقل ہو جاتا ہے اور انہی طاقتوں کے منبعوں کا نام ہم ملائکہ رکھتے ہیں۔غرض جسمانی سلسلہ اس طرز پر واقع ہوا ہے کہ لطیف ہوتے ہوتے بالکل غائب ہو جاتا ہے اور کوئی ذریعہ اس کے دیکھنے کا نہیں ہوسکتا۔ایسا ہی رُوحانی سلسلہ کے لئے بھی ہونا ضروری ہے اور ہے۔اور اس سلسلہ کی آخری کڑی ملک ہیں۔یہ کہنا کہ روحانی امور میں سب نہیں ہوتا صرف جسمانی امور میں ہوتا ہے غلطی ہے۔جسمانیات کے متعلق ایک فلاسفر نے یہاں تک لکھا ہے کہ کوئی بات یونہی نہیں ہو جاتی بلکہ ہر ایک بات کے