ملائکۃ اللہ — Page 52
۵۲ ملائكة الله ہوتی ہے وہ ملائکہ کو بھی دیکھ سکتا ہے۔اگر کوئی شخص روپیہ جمع کر کے لندن دیکھ سکتا ہے تو ملائکہ کو دیکھنے کی قوت پیدا کرنے سے ملائکہ کو بھی دیکھ سکتا ہے۔پس ملائکہ کے متعلق سینکڑوں اور ہزاروں آدمیوں کی جو شہادت ملتی ہے وہ بھی ان کی ہستی کا ثبوت ہے۔(۴) ثبوت یہ ہے جو روزانہ مشاہدوں میں آتا ہے۔اور اگر روزانہ نہیں تو ایک عرصہ کے بعد ہر شخص کے مشاہدہ میں آتا ہے کہ بار ہا ایسا ہوتا ہے کہ اس کے قلب پر ایک ایسی بات اثر کرتی ہے جس کا اس کے خیالات سے بالکل کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات اس کے خیالات کے اُلٹ وہ تحریک ہوتی ہے اور اس کے کرنے کے لئے انسان ایسا مجبور ہوتا ہے کہ چھوڑ نہیں سکتا۔ہر انسان پر کبھی نہ کبھی ایسا وقت ضرور آتا ہے حتی کہ کفار پر بھی آتا ہے۔دہریوں پر بھی آتا ہے۔چنانچہ دہریوں کے ایسے واقعات لکھے ہیں۔مثلاً وہ کہتے ہیں ہمارے دل میں ایسی تحریک پیدا ہوئی جو مجبور کر کے ایک جگہ لے گئی اور وہاں دیکھا کہ لاش پڑی ہے۔اس قسم کی تحریک کے محرک کون ہوتے ہیں؟ ملائکہ۔تو اس قسم کی شہادت مادی لوگوں میں بھی پائی جاتی ہے۔اور روحانی لوگوں کی تو بہت ہی شہادتیں اس کے متعلق ملتی ہیں کہ یکلخت دل میں ایک تحریک ہوتی ہے جس کا خیالات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور اس پر عمل کرنا پڑتا ہے۔یہ تحریک ملائکہ کی طرف سے ہی ہوتی ہے اور یہ ان کی ہستی کا ثبوت ہے۔