ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 6

ملائكة الله صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کو ماننے کا تو یہ فائدہ ہے کہ اچھی باتوں کی ہدایت ملتی ہے اور ان پر عمل کر کے انسان اعلیٰ روحانی مدارج حاصل کر سکتا ہے۔قیامت کے ماننے کا یہ فائدہ ہے کہ انسان ڈر کے مارے گناہ چھوڑتا اور نیک عمل کرتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ قیامت کے دن برے کاموں کی سزا ملے گی اور نیک اعمال کا اجر ملے گا۔خدا تعالیٰ کو ماننے کا بھی فائدہ ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ رازق ہے، خالق ہے، رحیم ہے، کریم ہے۔اس کو مان کر اس کی ان صفات سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔مگر ملائکہ کیا ہیں جو منوائے جاتے ہیں؟ ان کا کیا فائدہ ہے کہ انہیں مانا جائے؟ ملائکہ کے متعلق عام لوگوں کا ایمان عام طور پر لوگوں کو جو ملائکہ کے متعلق ایمان ہے اس کی نسبت سوچیں کہ وہ اگر جاتا رہے تو ان میں کیا کمی آجائے گی ؟ ہر ایک شخص سوچے کہ اگر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہوں گا کہ آپ رسول نہیں تو ان کی تعلیم اس سے جاتی رہے گی۔اگر قرآن کے متعلق کہوں گا کہ خدا کا کلام نہیں تو اس کی تعلیم کو جواب دینا پڑے گالیکن اگر یہ کہہ دوں کہ فرشتے نہیں تو کیا نقصان ہو گا ؟ لوگوں کو ملائکہ کے متعلق جو ایمان ہے وہ ننانوے فیصدی لوگوں میں اتنا کم ہے کہ اگر اس کی نفی کر دی جائے تو ان کے موجودہ ایمان میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور ان کے ماننے کی وجہ سے ان کے ایمان میں کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔حالانکہ ہر ایک ایمانی مسئلہ کے یہ معنے ہیں کہ وہ بہت بڑا اہم مسئلہ ہے۔اس کے فائدے بھی بہت بڑے ہیں اور اس کو ترک کرنے کے نقصان بھی بہت بڑے ہیں۔نہ یہ کہ صرف منہ سے کہہ دیں کہ فلاں بات