ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 56 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 56

۵۶ ملائكة الله فرمایا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک ایسا سلسلہ ہمارے فائدہ کیلئے رکھا ہوا ہے جو آپ ہی آپ کام کرتا رہتا ہے۔ہمارا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا۔مثلاً سورج کی شعاعوں میں ایسی طاقت ہے کہ پانی کو مختلف رنگ کی شیشیوں میں ڈال کر اگر اس کے سامنے رکھ دیا جائے تو اس میں ایسی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح چاند کی روشنی سے بعض سبزیاں بڑھتی اور پکتی ہیں۔لکڑی کو تو میں نے خود دیکھا ہے کہ چاندنی رات میں اس قدر جلدی بڑھتی ہے کہ اس کے بڑھنے کی صر صر کی آواز آتی ہے۔اور بھی نباتات ایسی ہیں کہ چاند کی روشنی کا ان پر بڑا اثر ہوتا ہے اور یہ تو ایک دو مثالیں ہیں۔ان چیزوں کے ہزاروں ہی اثرات ہیں جو ہمیں معلوم ہیں۔اور جو ہمیں معلوم نہیں وہ تو نہ معلوم کتنے ہوں گے؟ پس یہ چاند اور سورج اور ستارے سب اثر ڈال رہے ہیں اور اب یہ بات دریافت کی گئی ہے کہ سل کے کیڑوں کی قاتل دھوپ ہے اس لئے دھوپ کو بھی علاج کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔اسی بات کو مد نظر رکھ کر دیکھو کہ سورج کس طرح انسانوں کی خدمت کر رہا ہے۔ایک شخص سل کے بیمار کے پاس جاتا ہے ممکن ہے کہ اس کے اندرسل کے کیڑے داخل ہو کر اس کی ہلاکت کا باعث ہوں مگر جب وہ سورج کی تیز دھوپ میں سے گزرتا ہے تو وہ کیڑے خود بخو دمر جاتے ہیں اور اس بات کا اسے پتہ بھی نہیں ہوتا اور اس طرح وہ بیچ جاتا ہے۔پس ایک تو یہ سلسلہ ہے جو انسان کی محنت اور کوشش کے بغیر اس کے فائدہ کے لئے کام کر رہا ہے۔اور وہ دوسر ا سلسلہ ہے جو انسان محنت اور کوشش کر کے کسی چیز سے فائدہ اُٹھا تا اور اپنے لئے مفید بناتا ہے۔جیسے غلہ سے روٹی پکانا مٹی سے مکان بنانا، لو ہے اور۔