ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 11

ملائكة الله کر دیں۔اسی طرح چین کے لوگوں کی جو پرانی کتابیں ہیں ان میں بھی ملائکہ کا ذکر پایا جاتا ہے۔پھر مصر اور یونان کے آثار قدیمہ میں بھی ملائکہ کا ثبوت پایا جاتا ہے۔اور ایسی وحشی قومیں جن کے نام کا بھی پتہ نہیں لگتا ان کے آثار اور ضرب الامثال سے بھی ملائکہ کا پتہ لگتا ہے۔کسی جگہ تو یوں ذکر ہے کہ پروں والی ایک مخلوق ہے جو انسان کو سزا دیتی ہے۔اور کسی جگہ اس قسم کی تصویریں ملتی ہیں جو کئی کئی ہزار سال کی ہیں کہ پروں والی تصویریں اوپر سے نیچے کی طرف آرہی ہیں۔اس قسم کی باتوں سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں بھی ملائکہ کا خیال پایا جا تا تھا۔پس تمام اقوام میں ملائکہ کے خیال کا پتہ لگتا ہے۔سب سے زیادہ زرتشتیوں میں۔ان سے اتر کر یہودیوں میں۔ان سے اتر کر ہندوؤں میں۔اور دوسری پرانی اقوام میں بھی پایا جاتا ہے اور عیسائیوں میں بھی حتی کہ پولوس نے بحث اُٹھائی ہے کہ ان کی عبادت جائز ہے یا نہیں؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایسی تعلیم تھی جس کا اثر تمام قلوب پر تھا۔اور جس طرح خدا تعالیٰ کے متعلق ہر ایک قوم کے ایمان کو دیکھ کر انسان کہہ سکتا ہے کہ شروع سے تمام لوگ خدا تعالیٰ کو مانتے چلے آئے ہیں اور یہ ثبوت ہے خدا تعالیٰ کی ہستی کا۔اسی طرح جب وہ قومیں جن کے تمدن آپس میں نہیں ملتے ، جن کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی تعلق ثابت نہیں ہوتا وہ ساری کی ساری ملائکہ کی قائل پائی جاتی ہیں تو یہ ملائکہ کے ہونے کا ایک زبر دست ثبوت ہے۔زرتشتی مذہب میں ملائکہ کا ذکر زرتشتیوں میں یہ عجیب بات پائی جاتی ہے کہ ان میں فرشتوں کے جو نام آئے ہیں اور وہ