ملائکۃ اللہ — Page 122
۱۲۲ ملائكة الله پھر ایک تو ذکر ستر ی ہوتا ہے کہ انسان الگ بیٹھ کر خدا تعالیٰ کی تسبیح کرے اور ایک جہری ذکر ہوتا ہے اور وہ یہ کہ لوگوں کو جا کر سنائے اور ان کو تبلیغ کرے۔یہ دونوں ذرائع ایسے ہیں جن کو اختیار کر کے انسان ملائکہ سے تعلق پیدا کر سکتا ہے۔پانچواں طریق یہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کی جائے اس سے بھی ملائکہ سے تعلق پیدا ہوتا ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جہاں قرآن پڑھا جائے وہاں ملائکہ نازل ہوتے ہیں پس یہ بات یاد رکھو کہ جو کام بھی ملک کرتا ہے جب وہی کام انسان کرے گا تو اس سے ملائکہ کا تعلق پیدا ہو جائے گا۔چھٹا طریق۔جو کتا ہیں ایک ایسے شخص نے لکھی ہوں جس پر فرشتے نازل ہوتے تھے ان کے پڑھنے سے بھی ملائکہ نازل ہوتے ہیں۔چنانچہ حضرت صاحب کی کتا ہیں جو شخص پڑھے گا اس پر فرشتے نازل ہوں گے۔یہ ایک خاص نکتہ ہے کہ کیوں حضرت صاحب کی کتابیں پڑھتے ہوئے نکات اور معارف کھلتے ہیں۔اور جب پڑھو جب ہی خاص نکات اور برکات کا نزول ہوتا ہے۔براہین احمدیہ خاص فیضان الہی کے ماتحت لکھی گئی ہے۔اس کے متعلق میں نے دیکھا ہے کہ جب کبھی میں اس کو لے کر پڑھنے کے لئے بیٹھا ہوں۔دس صفحے بھی نہیں پڑھ سکا کیونکہ اس قدر نئی نئی باتیں اور معرفت کے نکتے کھلنے شروع ہو جاتے ہیں کہ دماغ انہیں میں مشغول ہو جاتا ہے۔تو حضرت صاحب کی کتا میں بھی خاص فیضان رکھتی ہیں۔ان کا پڑھنا بھی بخاری کتاب فضائل القرآن باب نزول السكينة والملائكة عند قراءة القرآن