مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 89
میں نے غاسق کے لفظ سے موت بچے کی اجتہادی طور پر خیال کی تھی۔اب خیال میں آتا ہے کہ یہ تاریکی دشمنوں کے اعتراض کی ہے کیونکہ مواہب الرحمن کے آخر میں یہ عبارت ہے کہ بَشَّرَنِیْ بِخَامِسٍ فِیْ حِیْنٍ مِّنَ الْاَحْیَانِ۔پس اب وہ لفظ مِنَ الْاَحْیَانِ کو کھا جائیں گے اور خواہ نخواہ صورت تکذیب پیدا کریں گے جیسا کہ منافقوں نے حدیبیہ میں کی تھی۔یہی معنے سچے معلوم ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی عادت ہے کہ مخالفوں کو بھی جھوٹی خوشی پہنچاتا ہے۔ ۱؎ اس پر گواہ ہے اس تقریر کو جماعت پہ واضح کر دیں اور آج ایک نہایت مبشر الہام مجھے معلوم ہوا ہے۔وہ علٰیحدہ بیان کروں گا اس میں گنجائش نہیں ہے۔٭ والسلام خاکسار غلام احمد ۱؎ آل عمران : ۱۴۱ ٭ بدر نمبر۱،۲ جلد۲ مورخہ ۲۳ تا ۳۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۸