مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 85
مکتوبات احمد ۸۵ جلد مکتوب نمبر ۱۴ بخدمت مکرمی اخویم سید محمد احسن صاحب بعد السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میں نے آپ کا نام اس کتاب میں لکھ لیا ہے جو بیعت کرنے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے لیکن اس فعل کا بطریق سنّت واقعہ ہونا ضروری ہے کہ اس میں برکات ہیں جس وقت آپ کو فرصت ہوا اور حرج نہ ہو یا جس وقت اخویم مولوی محمد بشیر صاحب کو اس امر میں صحت نیت پیدا ہو جاوے اور وہ اس غرض کے لئے سفر کریں تب آپ مسنون طور پر عمل کرنے کے لئے تشریف لاویں۔ سورۃ فاتحہ کا ور دنماز میں بہتر ہے بہتر ہے کہ نماز تہجد میں اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا بدلی توجه و خضوع و خشوع تکرار کریں اور اپنے دل کو نزول انوار الہیہ کے لئے پیش کریں اور کبھی تکرار آیت إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کا کیا کریں ۔ ان دونوں آیتوں کا تکرار إِنْشَاءَ اللَّهُ الْقَدِيرُ تنویر قلب و تزکیۂ نفس کا موجب ہوگا ۔ دوم - استغفار طالب کے لئے ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ اپنی محبت میں آپ کو ترقی بخشے اور استقامت نصیب کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ خاکسار غلام احمد عفی عنہ الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخہ ۲۴ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۳