مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 80 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 80

مکتوب نمبر۹ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مشفقی محبیّ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اخلاص نامہ آنمکرم پہنچ کر بدریافت خیروعافیت خوشی ہوئی۔یہ عاجز اب بفضلہ تعالیٰ تندرست ہے مگر اِس عاجز کے لڑکے کی طبیعت کسی قدر علیل ہے چونکہ ڈاکٹر کا علاج مناسب تھا اس لئے بٹالہ ضلع گورداسپور میں مع عیال یہ عاجز آگیا ہے اور علاج ہوتا ہے۔ابھی کوئی حصہ چھپنا شروع نہیں ہوا۔دن رات اسی فکر میں ہوں کہ یہ کام جلد انجام پذیر ہو جاوے۔خدا تعالیٰ آپ کو اپنی محبت عطا فرماوے۔آمین ثم آمین۔٭ خاکسار غلام احمد عفی عنہ نوٹ: اس خط پر بھی کوئی تاریخ ثبت نہیں البتہ ڈاکخانہ بٹالہ کی مہر ۷؍اکتوبر ۱۸۸۹ء کی اور بھوپال کی ۱۲؍اکتوبر ۱۸۸۹ء کی ہے۔ایڈیٹر ٭ الحکم نمبر۲۳ جلد۷ مورخہ ۲۴؍جون ۱۹۰۳ء صفحہ ۴