مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 75
مکتوبات احمد ۷۵ جلد پنجم کچھ مانگتے ہیں تو بے شک وہ اُن کی سنتا ہے اور جب ایسی حالت میں وہ تضرع کرتے ہیں تو بلا شبہ ارادات الہیہ اُن کی طرف توجہ کرتی ہیں کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے پیارے بندے اور مخلص ہیں جن کے لئے وہ بڑے بڑے کام کر دکھاتا ہے ۔ اور یہ جو میں نے کہا کہ مولوی صاحب تین چار ماہ تک اس جگہ رہیں یہ اپنے جوش کے لیے ایک حیلہ سوچتا ہوں کیونکہ جوش تضرع میرے اختیار میں نہیں مولوی محمد حسین صاحب جیسے ایک جید فاضل میرے دروازہ پر ہوں گے تا امتحان کریں تو یہ بات جوش پیدا کرنے کے لئے بڑی مؤثر ہو گی ۔ خاکسار مرزا غلام احمد مکتوب نمبر ۲ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ لے عنایت نامہ پہنچا یقیناً یہ بات سچ ہے کہ کتابوں کی طبع میں حد سے زیادہ توقف ہو گیا ہے لیکن یہ توقف محض حکمت و مصلحتِ الہی سے ظہور میں آئی ہے اور بہت سی درمیانی بابرکت رکاوٹیں جس کا ذکر موجب تطویل ہے جو اس توقف کا موجب ہو گئی ہیں قرآن شریف بھی اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو ایک ہی دن میں نازل ہو سکتا تھا لیکن تمام کام خدا تعالیٰ کے وقفہ اور تائی سے ہوتے ہیں ۔ اب یہ عاجز بہت کوشش میں ہے۔ یقین ہے کہ جلد تر سب کام انجام پذیر ہو جائیں گے ۔ ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع فرماتے رہیں * کہ ۱۷ را پریل ۱۸۸۸ء والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ الحکم نمبر ۲۹ جلد ۷ مورخه ۱ اگست ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳ ل حضرت اقدس نے مکرر ہی لکھا ہے ۔ ( ناشر ) الحکم نمبر ۲۳ جلد ۷ مورخه ۲۴ رجون ۱۹۰۳ ء صفحه ۳