مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 56
مکتوبات احمد ۵۶ جلد پنجم حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ولادت ۱۸۸۷ء بیعت ۱۸۹۹ ء وفات ۲۸ فروری ۱۹۶۰ء ) حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال سلسلہ احمدیہ کے ان ممتاز اور نامور بزرگوں کی صف اول میں شامل تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قریباً نصف صدی تک ایسی شاندار اور نمایاں دینی خدمات کی توفیق بخشی کہ آنے والی نسلیں قیامت تک آپ پر فخر کرتی چلی جائیں گی۔ حضرت چوہدری صاحب ۱۸۸۷ء میں اپنے آبائی وطن جوڑا کلاں تحصیل قصور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی یہیں پائی ۔ آپ کے والد حضرت چوہدری نظام الدین صاحب نے ۱۸۹۷ء میں بیعت کا شرف حاصل کیا۔ آپ : پ نے جون ۱۸۹۹ء میں قادیان جا کر بیعت کی ۔ آپ مستقل طور پر دسمبر ۱۹۰۰ ء میں قادیان چلے گئے اور وہاں اسکول میں داخل ہو گئے ۔ آپ ان دنوں پانچویں جماعت میں تھے۔ آپ نے میٹرک تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور پھر علیگڑھ سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔ ابھی آپ ایف اے میں تھے کہ سیدنا حضرت مسیح موعود نے ستمبر ۱۹۰۷ء میں وقف زندگی کی تحریک فرمائی۔ اس تحریک پر جن خوش نصیب جوانوں کو لبیک کہنے کی توفیق ملی ، ان میں آپ بھی شامل تھے۔ جب آپ پ کی درخواست حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوئی تو حضور نے آپ کا وقف قبول فرمالیا اور آپ ایم اے پاس کرنے کے بعد قادیان میں مستقل طور پر ہجرت کر کے آ گئے ۔ وسط ۱۹۱۳ء میں حضرت خلیفہ اسح الاول نے آپ کو خواجہ کمال الدین صاحب کی معاونت کے لئے و و کنگ (انگلستان ) بھجوایا۔ آپ ۲۵ جولائی ۱۹۱۳ ء کو لنڈن پہنچے۔ المسير آپ کی تبلیغی کوششوں سے تقریباً ایک درجن انگریز مسلمان ہوئے۔ آپ ۲۹ مارچ ۱۹۱۶ ء کو قادیان واپس تشریف لائے۔ اور ۱۵ جولائی ۱۹۱۹ء کو دوبارہ انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔ جنوری ۱۹۲۰ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے لندن میں مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک فرمائی جس پر جماعت نے پُر جوش رنگ میں لبیک کہا اور چوہدری صاحب نے حضور کی زیر ہدایت اگست ۱۹۲۰ء میں لنڈن کے محلہ پٹنی ساؤتھ فیلڈ میں