مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 555 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 555

مکتوبات احمد جلد مکتوب چند روز ہوئے بریلی سے ایک شخص نے حضرت کی خدمت میں لکھا ۔ کیا آپ وہی مسیح موعود ہیں جس کی نسبت رسول خدا (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے احادیث میں خبر دی ہے۔ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر آپ اس کا جواب لکھیں ۔ میں نے معمولاً رسالہ تریاق القلوب سے دو ایک ایسے فقرے جو اس کا کافی جواب ہو سکتے تھے لکھ دیئے ۔ وہ شخص اس پر قانع نہ ہوا اور پھر مجھے مخاطب کر کے لکھا کہ میں چاہتا ہوں کہ حضرت مرزا صاحب خود اپنے قلم سے قسمیہ لکھیں کہ آیا وہ وہی مسیح موعود ہیں جس کا ذکرا۔ کا ذکر احادیث اور قرآن شریف میں ہے ۔ میں نے شام کی نماز کے بعد دوات قلم اور کا غذ حضرت کے آگے رکھ دیا اور عرض کیا کہ ایک شخص ایسا لکھتا ہے ۔ حضرت نے فوراً کا غذ ہاتھ میں لیا اور یہ چند سطریں لکھ دیں۔ میں نے پہلے بھی اس اقرار مفصل ذیل کو اپنی کتابوں میں قسم کے ساتھ لوگوں پر ظاہر کیا ہے اور اب بھی اس پرچہ میں اس خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر لکھتا ہوں جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ میں وہی مسیح موعود ہوں جس کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان احادیث صحیحہ میں دی ہے جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور دوسری صحاح میں درج ہیں ۔ وَ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا * ۱۷ اگست ۱۸۹۹ء الراقم مرزا غلام احمد عفا اللہ عنہ اید الحکم نمبر ۳۴ جلد ۳ مورخه ۹ رستمبر ۱۸۹۹ ء صفحه ۴ ، ۵