مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 554
مکتوب جن دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام ۱۹۰۴ء میں چند روز کے واسطے لاہور تشریف لے گئے تھے۔ایک سبزپوش فقیر نے اصرار کیا کہ آپؑ مجھے لکھ دیں کہ جو کچھ آپ نے اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔سب سچ ہے۔حضور ؑ نے فرمایا۔ایک ہفتہ بعد آئو ہم لکھ دیں گے۔جب ایک ہفتہ کے بعد وہ آیا تو حضور ؑ نے یہ الفاظ لکھ کر اور اپنی مہر لگا کر اسے دیئے۔’’میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر جو جھوٹوں پر لعنت کرتا ہے۔یہ گواہی دیتا ہوں کہ جو کچھ میں نے دعویٰ کیا ہے یا جو کچھ اپنے دعویٰ کی تائید میں لکھا ہے۔یا جو میں نے الہام الٰہی اپنی کتابوں میں درج کئے ہیں۔وہ سب صحیح ہے، سچ ہے اور درست ہے۔والسلام علی من اتبع الھدٰی٭ الراقم خاکسار مرزا غلام احمد مہر