مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 541
مکتوبات احمد ۵۴۱ جلد پنجم اب فرمائیے کہ ما لا تعلمون سے بجز سواری ریلوے کے اور کیا مراد ہوسکتی ہے۔ پس لفظ ما سے مراد بقرینہ سباق آيت والخيل والبغال والحمیر کے بجر سواری کے اور کیا ہوگی اور مثل جہاز کے جو دریائی سواری ہے ۔ بجز ریلوے کے جو بڑی سواری ہے اور کیا ہے۔ اگر اس مختصر خط میں نشانات اور دلائل شرعیہ کی تفصیل کی جاوے تو براہین کا شمار عدد ہزار سے بھی متجاوز ہو جاوے اس لئے آپ صاحبوں کو لازم ہے کہ کتب مصنفہ اور رسائل حضرت صاحب کو مطالعہ کرو ۔ وبس ۔ وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين ۱۳ فروری ۱۹۰۸ء کتبه محمد احسن نزیل قادیان بدر نمبر ۹ جلدی مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۸ تا ۱۱