مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 532
مجدّد پیدا کیا ہے کیا تم خدا کے کام سے تعجب کرتے ہو اور وہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔اور نصاریٰ نے حیات مسیح کے سبب فتنہ برپا کیا۔اور کفر صریح میں گِر گئے۔پس خدا نے ارادہ کیا کہ ان کی بنیاد کو گِرادے اور ان کے دلائل کو جُھوٹا کرے۔اور ان پر ظاہر کردے کہ وہ جھوٹے ہیں۔پس جو کوئی قرآن پر ایمان رکھتا ہے اور خدا کے فضل کی طرف رغبت کرتا ہے پس اُسے لازم ہے کہ میری تصدیق کرے۔اور بیعت کرنے والوں میں داخل ہو اور جس نے اپنے نفس کو میرے نفس سے ملایا اور اپنا ہاتھ میرے ہاتھ کے نیچے رکھا اس کو خدا دُنیا میں اور آخرت میں بلند کرے گا اور اس کو دونوں جہان میں نجات پانے والا بنائے گا۔پس قریب ہے کہ میری اس بات کا ذکر پھیلے اور مَیں اپنے کام کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔اور میرا شکوہ اپنے فکروغم کا کسی سے نہیں سوائے اللہ کے۔وہ میرا رب ہے مَیں نے تو اسی پر توکّل کیا ہے۔وہ مجھے بلند کرے گا اور مجھے ضائع نہیں ہونے دے گا۔اور مجھے عزت دیگا اور ذلّت نہیں دے گا۔اور جن لوگوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے ان کو جلد معلوم ہو جائے گا کہ وہ خطا پر تھے۔اور ہماری آخری دُعا یہ ہے کہ ہر قسم کی تعریف خدا کے واسطے ہے اور وہ تمام عالموں کا پالنے والا ہے۔٭ ماہ شوال ۱۳۱۳ھ الملتمس عبداللہ الصمد غلام احمد سیرت المہدی حصہ سوم صفحہ ۵۸۰ تا۵۸۷