مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 516
مکتوب میاں محمد دین احمدی کباب فروش لاہور (حال ساکن موضع دھورہ ڈھیری بٹاں ریاست جموں) نے ایک عریضہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بھیجا جس میں لکھا تھا۔’’ یا حضرت میں نے چند روز سے محض رضائے الٰہی کے لئے جناب باری تعالیٰ میں یہ دعا شروع کی ہے کہ میری عمر میں سے دس سال حضرت اقدس مسیح موعود کو دی جاوے کیونکہ اسلام کی اشاعت کے واسطے میری زندگی ایسی مفید نہیں۔کیا ایسی دعا مانگنا جائز ہے؟‘‘۔حضرت اقدس نے جواب میں تحریر فرمایا۔’’ایسی دعا میں مضائقہ نہیں بلکہ ثواب کا موجب ہے۔‘‘ ٭ اطلاع (ہر دو کتب دفتر بدر ایجنسی سے مل سکتی ہیں۔چشمہ مسیحی۔لغات القرآن۔ (دو روپے آٹھ آنے )یک ہزار صفحہ) سید عبدالحی عرب صاحب نے میری کتاب چشمہ مسیحی کو عام فائدہ کے لئے دوبارہ چھپایا ہے اور درحقیقت ان کتابوں کا عام طور پر ملک میں شائع ہونا ضروری ہے۔پس اگر کوئی صاحب ہمت خرید کر کے عام لوگوں میں تقسیم کرے تو انشاء اللہ موجب ثواب ہو گا۔عیسائی پادری ہر ایک رسالہ بیس۲۰ بیس۲۰ ہزار چھپوا کرشائع کرتے ہیں۔سو افسوس یہی ہے کہ دنیا کو ہماری تالیفات بہت ہی کم ملتی ہیں۔دوسرے صاحب موصوف نے جو عربی زبان رکھتے ہیں۔لغات القرآن ایک کتاب تالیف کی ہے۔میری دانست میں وہ کتاب بھی مفید ہے۔ہر ایک پر لازم ہے کہ قرآن شریف کے سمجھنے کے لئے خاص توجہ کرے۔کیونکہ دینی علوم کا یہی خزانہ ہے اور علم لغات قرآن ضروری ہے۔٭ ٭ والسلام میرزا غلام احمد ٭ ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۲۲۹ ٭٭ بدر نمبر۳۲ جلد۶ مورخہ ۸؍اگست ۱۹۰۷ء صفحہ ۹