مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 510
انسان کو چاہییٔ کہ صبرکے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا مانگنے میں مصروف رہے اور اپنی حالت کی اصلاح میں کوشش کرے۔اللہ تعالیٰ جلد رحم کر کے تمام بلائوں اور آفتوں سے اس کو نجات دے گا۔‘‘٭٭ ٭ ، ٭٭ بدر نمبر۳۰ جلد۲ مورخہ۲۶؍جولائی۱۹۰۶ء صفحہ۹ مکتوب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اجازت ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے ترددات معاش دور کرے اور ہر طرح کامیابی نصیب کرے۔آمین۔باقی خیریت ہے۔٭ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب (ایک صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں خط لکھا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ نماز کس طرح پڑھنی چاہییٔ اور تراویح کے متعلق کیا حکم ہے اور سفر میں نماز کا کیا حکم ہے اور کچھ اپنے ذاتی معاملات کے متعلق دعا کرائی تھی۔اس کے جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا) السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ نماز وہی ہے جو پڑھی جاتی ہے۔صرف تضرع اور انکسار سے نماز ادا کرنی چاہئے اور دین دنیا کے لئے نماز میں بہت دعا کرنی چاہئے خواہ اپنی زبان میں دعا کرلیں اور تمہارے قرضہ کے لئے انشاء اللہ دعا کروں گا۔یاد دلاتے رہیں۔لڑکے کے لئے بھی دعا کروں گا۔سفر میں دوگانہ سنت ہے۔تراویح بھی سنت ہے پڑھا کریں اور کبھی گھر میں تنہائی میں پڑھ لیں۔کیونکہ