مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 508 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 508

تذکرہ صفحہ ۳۹ ایڈیشن ۲۰۰۴ء ۲؎ تذکرہ صفحہ ۵۳۵ ایڈیشن۲۰۰۴ء ٭ الحکم نمبر ۱۱ جلد۹ مورخہ ۳۱؍مارچ ۱۹۰۵ء صفحہ ۸،۹ مکتوب (ایک صاحب نے حضرت اقدس سے دریافت کیا کہ حقہ پینا کیسا ہے؟ حضور نے ان کو یہ جواب ارقام فرمایا) مکرمی السلام علیکم حقہّ پینا ناپسند امر ہے۔گو حرام نہیں لیکن لغو اور داخل اسراف ہے اور نقصان دہ شے ہے۔پس ہر ایک احمدی کو اس سے اجتناب لازمی ہے۔٭ ـــــــــــــمکتوب (حضرت مسیح موعود ؑکا ایک دستی خط جو کہ ایک کارڈ پر ہے اور ایک صاحب کے کسی سوال کے جواب میں ہے۔ایک شیشہ کے اندر چوکھٹے میں لگا رکھا ہے اس میں لکھا ہے) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ جو کچھ خیال اعتراض کے طور پر کیا گیا تھا۔وہ خیال راست نہیں۔انجیل سے تو خود ثابت ہوتا ہے کہ آنے والا مسیح اور ہے جیسا کہ آنے والا الیاس اور تھا اور کسی حدیث میں یہ نہیں لکھا ہے کہ مسیح آسمان پر گیا۔حدیث سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح مر گئے جیسا کہ حدیث معراج سے ثابت ہے اور پھر قرآن شریف سے بڑھ کر اور کونسی حدیث ہے اور کونسی کتاب ہے۔وہاں صاف لکھا ہے۔۔۱؎ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ہر ایک نبی آسمان سے ہی نازل ہوتا ہے۔٭٭ ۲۶؍نومبر ۱۹۰۷ء والسلام