مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 499
یقین کے ساتھ پرمیشور کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پنڈت لیکھرام مرزا غلام احمد قادیان کی سازش اور مشورہ یا صلاح یا ان کے علم اور واقفیت سے جو کسی انسان کی طرف سے ان کو حاصل ہوا ہے قتل ہوا ہے اور یہ پیشگوئی جو خدا کی طرف سے بیان کی جاتی ہے یہ بالکل جھوٹ ہے۔اگر میں اپنے اس بیان میں اس خدا کے نزدیک جھوٹا ہوں۔جو مجرم اور … کو بے سزا نہیں چھوڑتا۔تو میں دعا کرتا ہوں کہ وہ سچا قادر مجھے ایک برس کے اندر موت دے اور وہ موت قتل کے ذریعہ سے نہ ہو۔بلکہ ہیضہ اور طاعون یا مہلک بیماری و حادثہ یا بجلی گرے۔تحریر تاریخ۔گواہ uشد۔گواہ vشد۔گواہwشد۔گواہx شد۔گواہ yشد۔گواہz شد۔گواہ{ شد۔گواہ |شد۔گواہ} شد۔گواہut شد۔ان خالی مدوں میں دس آریوں کی گواہی ہو گی۔جب یہ اشتہار شائع کئے جائیں تو کم سے کم پرچہ اشتہار سے میری طرف بھی بھیج دیں اور پھر بلا توقف تاریخ اشتہار سے تین دن کے اندر قادیان میں آکر بالمواجہ قسم کھائیں۔یہ پختہ کارروائی اس لئے ہے کہ تا پیچھے سے لوگ اعتراض نہ کریں کہ کارروائی خفیہ طور پر ہوئی ہے اور ایک سال کی میعاد کم نہیں ہو سکتی۔کیونکہ وہ الہامی امر ہے۔میں نے اس غرض سے پہلے ہی جو ان اور تندرست آدمی کی قید لگا دی ہے۔موت خدا کے اختیار میں ہے۔آپ کااگر سچا مذہب اور سچ پر قسم کی ہو گی تو پرمیشور ضرور ٹال دے گا۔اگر نیت نیک ہے تو اب جلدی کرنی چاہیے۔فقط٭ مورخہ ۱۱۵؎؍مارچ ۱۸۹۷ء الراقم مرزا غلام احمد قادیان ضلع گورداسپور (منقول از ازالۂ اوہام احمدیہ حصہ اوّل۔مصنفہ حکیم سنت رام آریہ مسافر مطبوعہ ۱۸۹۸ء لاہور)