مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 498
مکتوب بنام پنڈت حکیم سنت رام صاحب پنڈت لیکھرام کے قتل کے بعد جب آریہ سماج کی طرف (سے)یہ شور مچایا جانے لگا کہ یہ قتل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سازش کا نتیجہ ہے۔تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ایک اشتہار شائع کیا۔جس میں آریوں کو دعوت دی کہ اگر تمہیں اس افتراء پر اصرار ہے تو موکد بعذاب قسم کھائیں۔اس پر تین چار آریہ صاحبان قسم کھانے پر آمادہ ہوئے جن میں سے ایک پنڈت حکیم سنت رام آریہ مسافر اپدیشک آریہ سماج تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام نے ان کے ایک خط کے جواب میں ان کو مندرجہ ذیل مکتوب لکھا تھا۔جو آج تک احمدیہ لٹریچر میں شائع نہیں ہوا۔لیکن حکیم سنت رام مذکور نے اپنے ایک رسالہ مسمّٰی ازالہ اوہام احمدیہ حصہ اوّل کے ضمیمہ صفحہ ۲ پر درج کیا ہے جہاں سے ہم اسے نقل کر کے شائع کر رہے ہیں۔(خاکسارملک فضل حسین احمدی مہاجر) مکتوب مشفقی حکیم سنت رام صاحب بعد ما وجد آپ کا رجسٹری شدہ خط پہنچا۔آپ نے اگر میرے اشتہار کے منشاء کے موافق قسم کھانے کا ارادہ کیا ہے تو نہایت عمدہ بات ہے۔یقین ہے کہ اس … اصولوں پر بہت روشنی پڑے گی۔اس کام میں کوئی مشکل امر نہیں ہے۔آپ مفصلہ ذیل اقرارنامہ مؤکد بحلف دس معزز آریہ سماج والوں کی گواہی سے جن میں سے کم سے کم پانچ لاہور کے رہنے والے ہوں۔بذریعہ اشتہار شائع کر دیں اور پھر قادیان میں آکر نمونہ مندرجہ اشتہار کے موافق بالمواجہ بھی قسم کھا لیں۔تب وہ عہد میرے ذمہ ہو جائے گا جس کا میں نے اشتہار میں اقرار کیا ہے اور نمونہ اقرار نامہ آپ کی طرف سے ہو گا۔(جو) یہ ہے۔میں فلاں بن فلاں قوم فلاں ساکن دیہہ فلاں ضلع فلاں اس وقت اپنے حواس کی قائمی اور پورے