مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 34
مکتوب مندرجہ ذیل خط پیر سراج الحق صاحب کے قلم کا لکھا ہوا حضرت اقدس ؑ کی طرف سے مجھے موضع راجیکی میں یکم جنوری ۱۹۰۰ء کو موصول ہوا تھا۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم حضرت امام الزمان علیہ الصلوٰۃ و السلام نے آپ کا مکتوب عربی جس کی سطر سطر اور جس کا جملہ جملہ شوق و ذوق سے بھرا ہوا وجد دلانے والا تھا ملا حظہ فرمایا۔ارشاد فرمایا کہ گاہِ گاہِ اور بکثرت یہاں آنا چاہیے۔خدا تعالیٰ ارحم الراحمین ہے مَنْ جَاہَدَفِیْنَا لَنَھْدِیَنَّھُمْ سُبُلَنَا۔٭ یکم جنوری ۱۹۰۰ء و السلام کتبہ سراج الحق از قادیان ٭ حیات قدسی جلد دوم صفحہ ۹۶