مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 410 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 410

سُبْحَانَہٗ اَنْ یَبْقٰی مَجْدُکَ وَ بُنْیَانُہٗ وَ یُحِیْطَ عَلَیْکَ رُحْمُہٗ وَغُفْرَانُہٗ وَ کُنْتُ قُلْتُ لِلنَّاسِ اِنَّکَ لَا تَلْوِیْ عِذَارَکَ وَلَا تُظْھِرُ اِنْکَارَکَ فَاُبْشِرْتُ بِاَنَّ کَلِمَتِیْ قَدْ تَمَّتْ وَ اَنَّ فِرَاسَتِیْ مَا اَخْطَأَتْ وَ رَغَّبَنِیْ خُلْقُکَ فِیْ اَنْ اَفُوْزَ بِمَـرْٰاکَ وَ اُسَرَّ بِلُقْیَاکَ فَاَرْجُوْ اَنْ تَسُرَّنِیْ بِالْمَکْتُوْبَاتِ حَتّٰی تَجِیْئَ مِنَ اللّٰہِ وَقْتُ الْمُلَاقَاتِ وَالْاٰنَ اُرْسِلُ اِلَیْکَ مَعَ مَکْتُوْبِیْ ھٰذَا ضَمِیْمَۃَ کِتَابِیْ کَمَا اَرْسَلْتُہٗ اِلٰی اَحْبَابِیْ وَ فِیْھَا ذِکْرُکَ وَ ذِکْرُ مَکْتُوْبِکَ وَاَرْجُوْاَنْ تَقْرَئَ ھَا وَلَوْ کَانَ حَرَجٌ فِیْ بَعْضِ خُطُوْبِکَ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ وَعَلٰی اَعِزَّتِکَ وَشُعُوْبِکَ۔فَقَطْ مِنْ قَادِیَانَ۔ترجمہ از ناشر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ خدائے یگانہ کے بندے غلام احمد (اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمائے اور اس کی تائید فرمائے) کی طرف سے معزز و سعید شیخ حبیّ فی اللہ غلام فرید کے خط کا جواب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اَمّا بعد اے عبدِ صالح ! معلوم ہو کہ آپ کا خط مجھے موصول ہوا جو اخلاص و محبت کے عطر سے معطّر اور عشق و الفت کے پوروں سے رقم تھا۔اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزاء عطا فرمائے اور آپ کو ہر قسم کے ابتلاء سے محفوظ رکھے۔میں نے آپ کے کلمات میں تقویٰ کی خوشبو محسوس کی۔کیا ہی عمدہ تھا تیری خوشبو کا مہکنا اور کیا ہی خوبصورت تھا تیری معطّر ہوائوں کا انداز! حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے میرے بارہ میں پیشگوئی فرمائی اور میرے احباب و اصحاب کی ستائش فرمائی ہے اور ارشاد فرمایا کہ اس موعود کی تصدیق صرف نیک لوگ کریں گے اور اس کا انکار صرف فاسق لوگ ہی کریں گے۔پس بشارت مصطفی (صلی اللہ علیہ و سلم) تیرے لئے باعث ِ شرف اور خدائے بزرگ و برتر کی طرف سے تیرے لئے آفرین ہو۔اور جو اللہ تعالیٰ کے لئے تواضع اختیار کرتا ہے تو وہ رفعت سے ہمکنار کیا جاتا ہے اور جو تکبر کرتا ہے پس وہ مردود اور دھتکارا جاتا ہے۔اور جب سے میں نے آپ کا خط دیکھا۔آپ کے اخلاق و آداب