مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 378 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 378

مکتوبات احمد ۳۷۸ جلد پنجم اللهُ فِيكَ بَارَكَ اللَّهُ عَلَيْكَ انْظُرُ - بعض جگہ مِنْ کی جگہ عَنْ اور عَنْ کی جگہ مَنْ اور فا کی جگہ با اور با کی جگہ فا اور نئے محاورہ میں بہت فرق آگیا ہے۔ غرض یہ بڑا نازک امر ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ آپ کیوں اس میں پڑتے ہیں اور کیوں ایسا دعویٰ کرتے ہیں کہ میں صرفی نحوی غلطیاں ملک میں شائع کروں گا۔ عزیز من! اگر کوئی واقعی غلطی ہوگی تو ہمیں کب انکار ہے۔ لیکن اگر بعض آپ کی قراردادہ غلطیاں آخری تحقیقات سے غلطیاں ثابت نہ ہوئیں تو اس شتاب کاری کی کس کو ندامت ہوئی ۔ نکتہ چینوں نے حریری کی بھی غلطیاں نکالیں بلکہ ان دنوں میں ایک خبیث طبع بیروتگی کے عیسائی نے قرآن کریم کی نکتہ چینی کی ہے۔ پھر جب کہ بد باطن معترض اعتراض کے وقت پر قرآن شریف سے بھی حیا نہیں کرتے اور اہل زبان کی نظم و نثر پر بھی حملے ہوئے تو پھر میں کیونکر کہوں کہ میں ان حملوں سے بچ سکتا ہوں ۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ بات سچ ہے کہ نکتہ چینی آسان اور نکتہ آوری مشکل ہے۔ مجھے ایک بات یاد آئی ہے اور معلوم نہیں کہ کب کا واقعہ ہے کہ ہمارے ہاں کوئی معمار عمارت بنا رہا تھا اور ایک فضول گو جاہل اس کے سر پر کھڑا ہوا اور اس کی عمارت میں نکتہ چینی شروع کی کہ یہ طاق خراب ہے اور یہ شاہ نشین ٹیڑھا ہے معمار کا ریگر اورحیم تھا مگر غصہ آیا اور اُٹھ کھڑا ہوا اور کہا کہ اگر تیری نکتہ چینی کی بنا کسی واقفیت پر ہے تو ذرا لگا کر مجھے بتلا ورنہ ایسی نکتہ چینی سے شرم کر جس کی بنا نادانی اور ناتجربہ کاری پر ہے۔ عزیز من ! دنیا میں بہت سے ایسے نکتہ چیں ہیں ان کو اپنی لیاقت کا تب ہی پتہ لگتا ہے کہ جب مقابل پر کوئی کام کرنے لگیں ۔ علمی معارف کو فصیح اور بلیغ اور رنگین کلام میں کما حقہ انجام دینا کوئی آسان بات نہیں ہاں نکتہ چینی کا کرنا بہت آسان بات ہے ۔ ایک گورا ریل پر سوار ریل کے موجد پر سوسو اعتراض کرتا ہے کہ اس کے کام میں یہ کسر رہ گئی ہے اور اُن مشکلات کو نہیں سوچتا جو اُس کو پیش آئیں اور جن میں وہ کامیاب ہوا ۔ میں ایک دینی کام میں لگا ہوا ہوں اور میں ایک کمزور اور بوڑھا آدمی ہوں اور بہت کم وقت ہوگا کہ کسی کام میں میں مصروف نہ ہوں اور آپ جوان ہیں اور علمی طاقت کا بُت بھی آپ کے ساتھ ضرور ہوگا خدا تعالیٰ اُس کو دور کرے اور آپ ناراض نہ ہو ا نہ ہوں بہت سے ایسے بت ہیں