مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 364 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 364

مکتوبات احمد ۳۶۴ جلد مکتوب بنام جماعت مونگ ضلع گجرات السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته میں نے تمام خط پڑھ لیا ہے۔ میرے نزدیک مناسب ہے کہ بے صبری نہ کریں ۔ بلکہ اپنے صبر اور ا مبر اور استقامت اور نرمی اور اخلاق کے ساتھ دشمن کو شرمندہ کریں اور مدہ کریں اور نیک سلوک سے پیش آویں ۔ اور بہت نرمی کے ساتھ اپنے عقائد کی خوبی اور راستی ان کے ذہن نشین کریں اور اپنا نیک نمونہ ان کو دکھلا دیں ۔ ممکن ہے کہ وہ ایذا دہی کی خصلت سے باز آ جاویں۔ بہر حالت بے صبری نہیں کرنی چاہیے اور کچھ صبر استقامت سے کام لینا چاہیے اور اپنے دشمنوں کے حق میں ہدایت کی بھی دعا کرتے رہیں ۔ کیونکہ ہمیں خدا نے آنکھیں عطا کی ہیں اور وہ لوگ اندھے اور دیوانہ ہیں۔ ممکن ہے کہ آنکھ کھلے تب حقیقت کو پہچان لیں ۔ علاوہ اس کے خدا تعالیٰ نے مجھے ایک بڑے نشان کا وعدہ دیا ہے اور جہانتک میرا خیال ہے وہ ایک سخت زلزلہ ہوگا جو دنیا کے دلوں کو ہلا دے گا اور وہ بہت سخت ہوگا ۔ بہتیرے اس کے صدمہ سے دنیا سے گزر جائیں گے اور بہتیرے ایمان پائیں گے ۔ مردے زندہ ہوں گے اور زندہ مریں گے اور ضرور ہے کہ جاہل لوگ اپنی ضد پر قائم رہیں جب تک خدا تعالیٰ کا وہ دن آوے اور ہر ایک دنیا کو زیروز بر کرے سو اس وقت تک اپنے صبر اور نیک چلنی کا لوگوں کو نمونہ دکھاؤ اور بدی کی جگہ نیکی کرو تا آسمان پر تمہارے لئے اجر ہو اور میں انشاء اللہ تعالیٰ سب کے لئے دعا کروں گا۔ ۹ رفروری ۱۹۰۶ء والسلام خاکسار مرزا غلام احمد حمد الحکم نمبر ۶ جلد ۰ ۱ مورخه ۷ ۱ رفروری ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۲