مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 356

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سیدی و مولائی علیک الصلوٰۃ و السلام حضور کی خادمہ میری اہلیہ کو وطن گئے چار سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔چار پانچ روز کے لئے وطن جانے کی تحریک کر رہی ہے۔لہٰذا ادب سے التماس ہے کہ اجازت ہو تو میں اس کو اپنے والدین سے ملا لائوں۔بصورت اجازت دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ حفظ و امن میں رکھے اور حضور کے سایہ میں ہی جینا اور مرنا اور حشر ہو۔خادمہ حضورروپیہ( ایک روپیہ) بطور نذر پیش کرتی ہے جو ارسال ہیں۔نیازمند یعقوب علی ایڈیٹر الحکم مکتوب نمبر۲ژ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اجازت ہے انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ