مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 346
مکتوب مخدومی مکرمی حضرت مولوی صاحب سلّمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ جو امر یعنی دختر شادی خاں کی نسبت میں نے بیان کیا تھا۔ابھی اس کو کوئی وعدہ نہیں دینا چاہیے۔کیونکہ اس لڑکی اور اس کے باپ کے منشاء سے ہمیں اطلاع نہیں صرف گمنام طور پر بغیر تصریح کسی کے نام کے اس سے دریافت فرما دیں۔دوسرے ایک اور موقعہ ہے یعنی شیخ نیاز احمد وزیر آبادی کی بیوی فوت ہو گئی ہے۔وہ تو بہت مالدار ہیں۔ان کو بھی شادی کی ضرورت ہے۔شاید وہ اس موقعہ کو پسند کر لیں۔لیکن اگر اس جگہ اس کا نکاح ہو تو یہ فائدہ ہے کہ یہ شرط کی جاوے گی کہ غلام محمد اسی جگہ رہے اس طرح ایسا آدمی کسی وقت کام آ سکتا ہے۔آئندہ جو آپ کی مرضی ہو۔٭ مرزا غلام احمد نوٹ۔حضرت مولانا حکیم مولوی نور الدین صاحب خلیفۃ المسیح الاوّل ؓ کے نام خطوط مکتوبات احمدجلد دوم میں آچکے ہیں۔مزید ایک خط شائع کیا جار ہا ہے۔(ناشر) ٭ الفضل نمبر۷۴ جلد۱۵ مورخہ ۲۰؍مارچ ۱۹۲۸ء صفحہ ۷