مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 339 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 339

مکتوبات احمد ۳۳۹ مکتوب بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي محبی اخویم مہر نبی بخش صاحب سلمہ اللہ تعالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد آپ کو آپ کا خط پہنچا ۔ اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَهُ ۔ اس لئے ہم آپ کی لغزش معاف کرتے ہیں اور آپ کی تحریر کے موافق پھر آپ کو داخل بیعت کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو استقلال اور ثابت قدمی بخشے اور اب خاتمہ اسی تو بہ پر کرے کہ وہ غفور و رحیم ہے ۔ آمین ۔ بیشک اجازت ہے۔ جب چاہیں آویں اور بہتر ہے کہ جلسہ دسمبر میں آویں اور انشاء اللہ تعالیٰ جیسا مناسب ہوگا آپ کا خط یا کوئی حصہ اُس کا الحکم میں چھپوایا جائے گا اور آپ کے پاس ایک نسخہ کشتی نوح اور ایک نسخہ تحفہ الندوہ ارسال ہے کہ شائد ابھی تک نہیں پہنچا ہوگا۔ اور اگر پہنچ گیا ہے تو کسی اور کو جہاں چاہیں دے دیں ۔ رسالہ ابھی نہیں دیکھا۔ فرصت کے وقت انشاء اللہ تعالیٰ دیکھوں گا۔ شائد تین ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ قادیان کی اُس گلی میں جس میں ہم اکثر سیر کو جاتے ہیں آپ مصافحہ کے لئے میری طرف آ رہے ہیں سو وہ بات پوری ہو گئی ۔ ☆ خاکسار مرز اغلام احمد از قادیان حمد الحکم نمبر ۳۷ جلد ۶ مورخه ۱۷ راکتو بر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۶