مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 337
تک بسلسلہ علاج بشیر اوّل قیام فرما رہے۔آپ کی بیعت ۲۸؍جون ۱۸۸۹ء کی ہے۔رجسٹر بیعت اولیٰ میں آپ کا نام یوں درج ہے۔نمبر۱۰۲ منشی عبد العزیز معروف نبی بخش ولد میاں محمد بخش ساکن بٹالہ ہاتھی دروازہ پیشہ زمینداری۔حضور نے آپ کا نام آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء اور چندہ دہندگان سراج منیر، چندہ مہمان خانہ، تحفہ قیصریہ، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ اور آریہ دھرم میں پرُامن جماعت کے ضمن میں ذکر ہے۔نیز انجام آتھم میں حضرت اقدس ؑ نے آپ کا نام درج فرمایا ہے۔آپ نے ایک سو گیارہ سال کی عمر میں ۲؍جولائی ۱۹۳۸ء میں وفات پائی۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۱۳۰