مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 336 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 336

حضرت چوہدری عبد العزیز صاحب ؓ المعروف حضرت چوہدری مہر نبی بخش صاحب حضرت منشی چوہدری نبی بخش رضی اللہ عنہ بٹالہ میں ذیلدار تھے۔آپ کا اصل نام عبدالعزیز تھا۔آپ کے والد صاحب کا نام محمد بخش صاحب تھا۔آپ کی ولادت سال ۱۸۲۷ء میں ہوئی۔آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام ۱۶۸نمبر پر مہر نبی بخش صاحب نمبردار و میونسپل کمشنر بٹالہ لکھا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک مکتوب مورخہ ۱۱؍مئی ۱۸۸۸ء بنام چوہدری رستم علی صاحب جالندھر تحریر فرمایا۔’’بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا تھا۔اس لئے یہ عاجز ڈاکٹر کے علاج کے لئے بٹالہ میں آگیا ہے۔شاید ماہ رمضان بٹالہ میں بسر ہو۔… نبی بخش ذیلدار کے مکان پر جو شہر کے دروازہ پر ہے فروکش ہوں‘‘ ۲۸؍مئی ۱۸۸۸ء کے مکتوب بنام حکیم مولوی نور الدین صاحب (خلیفۃ المسیح الاولؓ) کو جموںلکھا۔’’یہ عاجز بمقام بٹالہ نبی بخش ذیلدار کے مکان پر اترا ہوا ہے‘‘ اسی طرح ۳؍جون اور ۴؍جون ۱۸۸۸ء کے مکتوبات میں تحریر فرمایا ہے۔’’یہ عاجز اب تک بٹالہ میں ہے۔‘‘ پھر ۵؍جون ۱۸۸۸ء کے مکتوب میں تحریر فرمایا۔’’یہ عاجز اخیر رمضان تک اس جگہ بٹالہ میں ہے غالباً عید پڑھنے کے بعد قادیان جائوں گا۔‘‘ گویا حضرت اقدس ؑ چوہدری نبی بخش ؓ بٹالہ کے پاس اوائل مئی سے اواخر جون ۱۸۸۸ء