مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 333 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 333

مکتوبات احمد ۳۳۳ جلد پنجم دعائے خیر و عافیت و صلاح و تقویٰ و خادم ملت ہونے کے ساتھ اس کا کوئی نام تجویز فرماویں کہ اللہ تعالیٰ اس کو حضرت ختم المرسلین و شفیع المذنبین کی امت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زیر ہدایت و متابعت عمر و عافیت و خیر و برکت عطا فرما دے جو میرے لئے موجب ازدیاد صلاحیت ہو۔ ۲۸ ذوالحجہ ۱۳۲۴ھ والسلام فدوی مهدی حسین خادم المسیح مکتوب نمبر ۹ السلام علیکم ورحمۃ اللہ نام اس دختر کا صالحہ رکھ دیں ۔ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ