مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 330 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 330

مکتوب نمبر۳ السلام علیکم تنخواہ مبلغ چار روپیہ ارسال ہیں۔کہ سفر میں ضرورت ہوتی ہے اور انشاء اللہ القدیر آدمی کا کوئی بندو بست کر دیا جائے گا۔مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۴ السلام علیکم یہ الہام تو بہت عمدہ ہوا ہے۔اس کے یہ معنے ہیں کہ اگر خدا کی تسبیح و تمجید کریں تو خدا ہلاکت سے بچا لے گا۔تو یہ وقت دعا اور تسبیح کا ہے۔میرے نزدیک اس وقت سفر خطرناک ہے۔دعا کرنا چاہییٔ۔دعا میں بہت تاثیر ہے۔میں بھی دعا کرتا رہوں گا۔اللہ تعالیٰ شفا بخشے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ بحضور عالی۔الصلوٰۃ والسلام علیکم یا احمد رسول اللہ کمترین کے گھر سے میری ہمشیرہ کی جانب سے عرصہ دوماہ سے خطوط آ رہے ہیں۔کہ وہ سخت بیمار ہے۔فدوی نے پرواہ نہیں کی کہ خدمت میں حرج ہو گا۔مگر اب ایک خط آیا ہے۔اس میں لکھا ہے کہ چار یوم سے کھانا بھی بند ہے۔……… اگر حضور والا مناسب تصور فرماویں۔تو چار پانچ یوم کے لئے کمترین وہاں ہو آوے۔فقط