مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 329 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 329

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس و اطہر السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کے بعد التماس ہے کہ کمترین کے لئے کچھ سلسلہ مصائب ترقی کر رہا ہے۔بہت ہی کمزوریوں نے آ دبایا ہے۔ان سے بچنے کے لئے حضور میں دعا کے واسطے عرض کر کے حفظِ الٰہی میں آنا چاہتا ہوں۔حضور کے اوقات میں دخل دینا موجب گناہ سمجھتا ہوں۔مگر جب بہت لاچارہوتا ہوں تو مجبوراً سمع خراشی کی نوبت آتی ہے۔باہر بھی اسی طرح میرا وطیرہ رہا ہے۔اب یہاں تو حضور کے قدموں میں رہتا ہوں۔ہر قسم کی بلیات سے پناہ کے لئے حضور کی دعا ہی سپر ہو سکتی ہے۔پس اس سے فیضیاب فرمایا جاوے۔فدوی مہدی حسین خادم المسیح مکتوب نمبر۲ السلام علیکم اس مصیبت کی کچھ تشریح کرنی چاہیے جس کے لئے دعا کی جائے اور خرچ بھیج دیتا ہوں۔مرزا غلام احمد