مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 323
مکتوبات احمد ۳۲۳ جلد پنجم جاتا ۔ ہم اس بات سے نہیں روکتے کہ حد اعتدال تک دنیا کی لیاقتیں حاصل کی جائیں مگر ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا نہ کرے کہ مسلمانوں پر وہ دن آوے کہ ان کے مردوں اور عورتوں کی ایسی زندگی ہو جیسا کہ عام اہل یورپ مثلاً خاص لندن اور پیرس میں نمونہ پایا جاتا ہے چونکہ زمانہ اپنی تاریکی کی انتہا تک پہنچ گیا ہے اس لئے اکثر لوگوں کی آنکھوں سے اسلامی خوبیاں مخفی ہو گئی ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کے قدم بقدم چلے یہاں تک کہ حکم قرآنی : قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ لے کو بھی الوداع کہہ کر اپنی پاکدامن عورتوں کو یورپ کی ان عورتوں کی طرح بناویں جن کو نیم بازاری کہہ سکتے ہیں ۔ آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے خدا جلد نصیب کرے ۔ والسلام خاکسار میرزاغلام احمد النور: ۳۱ الحکم نمبر ۳۹ جلد ۶ مورخه ۳۱ راکتو بر ۱۹۰۲ صفحه ۱۵